کونر میک گریگور ہندوستان میں باکسنگ کی ایک نمائش میں لوگن پال کا سامنا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہ مقابلہ اگلے سال منعقد ہوگا جہاں میک گریگور ۲۰۲۱ء کے بعد کسی مقابلے میں شریک ہوں گے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 7:30 PM IST
کونر میک گریگور ہندوستان میں باکسنگ کی ایک نمائش میں لوگن پال کا سامنا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہ مقابلہ اگلے سال منعقد ہوگا جہاں میک گریگور ۲۰۲۱ء کے بعد کسی مقابلے میں شریک ہوں گے۔
کونر میک گریگور نے کہا کہ وہ ایم ایم اے میں اپنی واپسی میں تاخیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہندوستان میں باکسنگ کی ایک نمائش میں لوگن پال کا سامنا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہسابق ٹو ویٹ یو ایف سی چمپئن کونر میک گریگور نے ۲۰۲۱ء میں ڈسٹن پوئیر کے خلاف ٹی کے او کی شکست میں اپنی ٹانگ ٹوٹنے کے بعد سے نہیں لڑے ہیں۔ ان کا جون میں یو ایف سی ۳۰۳؍ میں مائیکل چینڈلرکا مقابلہ ہونا تھا، لیکن پاؤں زخمی ہونے کی وجہ سے وہ مقابلہ میں شرکت نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھئے: عثمان خواجہ: پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلیا کےعمدہ کرکٹر
میک گریگور نے منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ الیا ٹوپوریا کے ساتھ مقابلے کی خبریں غلط ہیں۔ میں ہندوستان میں باکسنگ نمائش میں لوگن پال کا مقابلہ کرنے کیلئے امبانی خاندان کے ساتھ ابتدائی معاہدوں میں ہوں۔ اس کے بعد میں آکٹاگون میں واپسی کی کوشش کروں گا۔ ‘‘لوگن پال یوٹیوبر بھی ہیں اور چار نمائشی باکسنگ فائٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔ تاہم، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنی فائٹ کیلئے مشہور ہیں، جہاں انہوں نے نومبر۲۰۲۳ء میں یو ایس چمپئن شپ جیتی تھی۔ وہیں میک گریکور ۲۰۱۷ءمیں صرف ایک بار پیشہ ورانہ باکسنگ مقابلے میں نظر آئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ مے ویدر کے ساتھ تھا۔ مقابلے کا اختتام ۱۰؍ویں راؤنڈ میں ٹی کے او کی شکست پر ہواتھا۔