• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈی گوکیش عالمی شطرنج چیمپئن شپ کے سب سے کم عمر دعویدار بن گئے

Updated: April 22, 2024, 3:07 PM IST | Inquilab News Network | Chennai

۱۷؍ سالہ ڈی گوکیش کا تعلق چنئی، ہندوستان سے ہے۔ آج انہوں نے چیس کینڈیڈیٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔ نومبر میں موجودہ گرینڈ ماسٹر سے مقابلہ کریں گے۔ چیس کینڈیڈیٹ ٹورنامنٹ جیتنے والے وہ سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

D Gukesh. Photo: INN
ڈی گوکیش۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے گوکیش ڈوماراجو ٹورنٹو، کنیڈا میں چیس کینڈیڈیٹ ٹورنامنٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ۱۷؍ سالہ گوکیش نے پیر کو ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں ۵ء۸؍ پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کی۔ ان کے بعد ورلڈ نمبر ٹو کھلاڑی فابیانو کاروانا ہیں۔ کینڈیڈیٹ کے چیمپئن ایان نیپومنیاچی اور تیسرے نمبر کے کھلاڑی ہیکارو ناکامورا، صرف ہاف پوائنٹ سے ایک دوسرے سے پیچھے ہیں۔ 
گوکیش نے کہا کہ ’’میں بہت مطمئن اور خوش ہوں۔ اس کھیل کے دوران اور بعد میں مَیں کافی جذباتی ہو گیا تھا۔ اب میں کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ گوکیش نے ٹورنامنٹ میں پانچ میچ جیتے، آٹھ ڈرا ہوئے اور صرف ایک میچ ہارے۔
گوکیش بوبی فشر اور میگنس کارلسن کے بعد امیدواروں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔ ۱۷؍ سال کی عمر میں، وہ ٹورنامنٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں اور کلاسیکل فارمیٹ میں عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے وشواناتھن آنند کے بعد دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔چنئی سے تعلق رکھنے والے گوکیش کو چمپئن شپ جیتنے کیلئے نومبر میں موجودہ عالمی چیمپئن چین کے ڈنگ لیرین کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھئے: انجو بابی جارج ایتھلیٹکس میں ملک کیلئے پہلا تمغہ جینے والی کھلاڑی

پانچ بار کے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند نے ایکس پر لکھا کہ ’’ ڈی گوکیش کو سب سے کم عمر چیلنجر بننے پر مبارکباد۔ واکا چیس فیملی کو آپ کے کام پر بہت فخر ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اس بات پر فخر ہے کہ آپ نے کس طرح کھیل کھیلا اور مشکل حالات کو سنبھالا۔ اس لمحے کا لطف اٹھائیں۔‘‘
خیال رہے کہ ۱۲؍ سال کی عمر میں گوکیش گرینڈ ماسٹر ٹائٹل حاصل کرنے والے تیسرے شخص بن گئے تھے۔ پچھلے سال انہوں نے ہانگ زو ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ۲۰۲۴ء میں چیس کینڈیڈیٹ ٹورنامنٹ جیت کر ڈی گوکیش کو ۶ء۴۲؍ لاکھ روپے کا انعام ملا ہے۔ چونکہ انہوں نے ۹؍ پوائنٹس حاصل کئے ہیں، اس کے علاحدہ ۵۶؍ لاکھ روپے ملیں گے۔ مجموعی طور پر انہوں نے ۹۸؍ لاکھ روپے جیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK