دہلی کی ٹیم اکشر پٹیل کی قیادت میں اور لکھنؤ کی ٹیم رشبھ پنت کی قیادت میں آئی پی ایل میں مہم کا آغاز کرے گی
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 9:49 AM IST | New Delhi
دہلی کی ٹیم اکشر پٹیل کی قیادت میں اور لکھنؤ کی ٹیم رشبھ پنت کی قیادت میں آئی پی ایل میں مہم کا آغاز کرے گی
ایک نئے کپتان اور نئی ٹیم کے ساتھ، دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقصد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کا آغاز پیر کو جیت کے ساتھ کرنا چاہیں گے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہوگا جب دہلی کی ٹیم یہاں اپنے دو گھریلو میچ کھیلے گی۔ دہلی کے سابق کپتان رشبھ پنت، جو اب تک اپنے آئی پی ایل کریئر میں صرف دہلی کیلئے کھیلے ہیں، اس بار لکھنؤ کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، جس نے انہیں آئی پی ایل نیلامی میں ریکارڈ۲۷؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ پنت اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے خبروں میں رہنے کے پابند ہیں لیکن وکٹ کیپر بلے باز ان تمام چیزوں کو نظر انداز کرنا چاہیں گے اور قومی محدود اوورس کی ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پنت کو چمپئن ٹرافی کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھئے: آج آئی پی ایل میں ’ایل کلاسیکو ‘ مقابلہ
دوسری طرف کے ایل راہل ہیں جو گزشتہ دو سیزن میں لکھنؤ کی قیادت کرنے کے بعد اس بار ایک کھلاڑی کی حیثیت سے دہلی کیپٹلس کیلئے کھیلیں گے۔ دہلی کی ٹیم نے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو کپتان مقرر کیا ہے لیکن بیٹنگ میں راہل کا کردار اہم ہوگا۔ دہلی کی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز فاف ڈو پلیسس بھی ہیں، جو گزشتہ سال تک رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی قیادت کر رہے تھے۔ دہلی نے انہیں نائب کپتان بنایا ہے۔ کاغذ پر دہلی کی ٹیم بہت مضبوط نظر آتی ہے کیونکہ اس میں غیر ملکی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔ دوسری طرف لکھنؤ میں صرف ۶؍ غیر ملکی کھلاڑی نہیں ہیں۔
دہلی کو جہاں بلے بازی میں ڈو پلیسس کے تجربے سے فائدہ ہوگا، وہیں اس کے پاس گیند بازی میں آسٹریلیا کے تجربہ کار تیز گیند باز مشیل اسٹارک ہیں۔ دہلی کے پاس کرون نائر کی موجودگی کے ساتھ ایک مضبوط مڈل آرڈر ہے، جس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں راہل، ٹرسٹن اسٹبس، سمیر رضوی اور آشوتوش شرما بھی شامل ہیں۔ دہلی کا بولنگ یونٹ بھی مضبوط نظر آرہا ہے جس کے اسپن ڈپارٹمنٹ میں ۲؍ تجربہ کار ہندوستانی اسپنرس اکشر اور کلدیپ یادو شامل ہیں۔ اسٹارک کے علاوہ اس کے تیز گیند بازی کے شعبے میں ٹی نٹراجن، موہت شرما، مکیش کمار اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔