Updated: March 19, 2025, 10:07 AM IST
| Dubai
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو وائٹ بال کرکٹ میں کلچ پرفارمر کہنا غلط نہیں ہوگا۔ ویسے بھی انہیں دبئی کا گراؤنڈ بہت پسند ہے۔ روہت کے بلے نے جتنے بھی فائنل کھیلے ہیں ان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر بار اپنی ٹیم کو بادشاہ کی طرح جتایا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو وائٹ بال کرکٹ میں کلچ پرفارمر کہنا غلط نہیں ہوگا۔ ویسے بھی انہیں دبئی کا گراؤنڈ بہت پسند ہے۔ روہت کے بلے نے جتنے بھی فائنل کھیلے ہیں ان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر بار اپنی ٹیم کو بادشاہ کی طرح جتایا ہے۔ حال ہی میں روہت نے آئی سی سی چمپئن ٹرافی۲۰۲۵ء کے فائنل میں۷۶؍ رن بنا کر ہندوستان کو یادگار فتح دلائی۔ اس سے قبل انہوں نے اسی میدان پر ممبئی انڈینس کیلئے ایشیا کپ۲۰۱۸ء کا فائنل اور آئی پی ایل ۲۰۲۰ء کا ٹائٹل جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ۶۲؍سالہ براؤنلی نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر ریکارڈ بنایا
ایشیا کپ ۲۰۱۸ء: ۴۸؍رن : بنگلہ دیش کیخلاف ایشیا کپ۲۰۱۸ء کے فائنل میں روہت نے ۵۵؍ گیندوں پر۴۸؍رن بنائے اور ہندوستان کے کامیاب تعاقب کی بنیاد رکھی۔ دباؤ میں ان کی پرسکون اور کمپوزڈ بلے بازی نے ہندوستان کے ٹرافی اٹھانے کو یقینی بنایا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لٹن داس اور سومیا سرکار کے۳۳؍ رن کی بدولت سنچری بنا کر اسکور کو۲۲۲؍رن تک پہنچا دیا۔ روہت کے بعد دنیش کارتک، مہندر سنگھ دھونی اور کیدار یادو نے مختصر اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی منزل تک پہنچا دیا ۔
آئی پی ایل۲۰۲۰ء:(۶۸؍ر ن): دہلی کیپٹلس کے خلاف آئی پی ایل فائنل میں ممبئی انڈینس کے کپتان کی شکل میں روہت کا سیزن شاندار رہا۔ انہوں نے۵۱؍ گیندوں پر ۶۸؍ رن بنا کر دہلی کی طرف سے دیئے جانے والے ۱۵۷؍ رن کے ہدف کو آسان بنا دیا۔ یہ ممبئی کا۵؍واں آئی پی ایل خطاب تھا۔ دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شریاس ایّر کے۶۵؍ اور رشبھ پنت کے ۵۶؍ رن کی مدد سے ۱۵۶؍ رن بنائے۔ جواب میں روہت کے علاوہ ایشان کشن نے ۳۳؍ رن بنا کر ممبئی کو فتح دلائی۔
چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء: ۷۶؍رن :روہت کی دبئی کہانی کا تازہ ترین باب چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء کے فائنل میں آیا، جہاں اس نے ۸۳؍ گیندوں پر۷۶؍ رن بنا کر مخالف بولنگ اٹیک کو توڑ دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۵۱؍ رن بنائے۔ ڈیرل مشیل نے۶۳؍رن اور مائیکل بریسویل نے۵۳؍ رن بنائے۔ جواب میں روہت نے کلاسیکل اسٹروک پلے سے ٹیم انڈیا کو تیز شروعات دی۔ اس کے بعد شریاس ایّر نے۴۸؍ اور کے ایل راہل نے۳۴؍ رن بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
روہت شرما دبئی کے حالات پسند کرتے ہیں جہاں کی پچیں اکثر ایسے بلے بازوں کے حق میں ہوتی ہیں جو وقت اور طاقت میں توازن رکھ سکتے ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گاوسکر نے کہا کہ روہت کے کھیل کی صورتحال کو پڑھنے اور اپنی اننگز کو تیز کرنے کی صلاحیت بے مثال ہے۔