ویبھو سوریا ونشی (۱۰۱؍ رن)کی شاندار سنچری اور یشسوی جیسوال ( ناٹ آؤٹ ۷۰؍رن) کی نصف سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے۴۷؍ ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس کو پیر کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: April 29, 2025, 5:40 PM IST | Agency | Jaipur
ویبھو سوریا ونشی (۱۰۱؍ رن)کی شاندار سنچری اور یشسوی جیسوال ( ناٹ آؤٹ ۷۰؍رن) کی نصف سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے۴۷؍ ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس کو پیر کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
ویبھو سوریا ونشی (۱۰۱؍ رن)کی شاندار سنچری اور یشسوی جیسوال ( ناٹ آؤٹ ۷۰؍رن) کی نصف سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے۴۷؍ ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس کو پیر کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۲۱۰؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کی اوپننگ جوڑی ویبھو سوریا ونشی اور یشسوی جیسوال نے پہلے وکٹ کیلئے ۱۶۶؍ رن کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ آر آر کے ویبھو سوریا ونشی نے ریکارڈ۳۵؍ گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ سوریاونشی نے۱۰۱؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی انہوں نے ۳۸؍ گیندوں کی اننگز میں۱۱؍چھکے اور ۷؍چوکے لگائے۔۱۲؍ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے ویبھو سوریاونشی کو بولڈ کر دیا۔ راجستھان کا دوسرا وکٹ نتیش رانا (۴؍رن) کی صورت میں گرا۔ انہیں راشد خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
𝙍𝙖𝙬. 𝙍𝙪𝙩𝙝𝙡𝙚𝙨𝙨. 𝙍𝙚𝙘𝙤𝙧𝙙-𝘽𝙧𝙚𝙖𝙠𝙞𝙣𝙜 😎
— IndianPremierLeague (@IPL) April 29, 2025
🎬 Relive Vaibhav Suryavanshi`s knock for the ages, up close and intensified! 🔥 #TATAIPL | #RRvGT | @rajasthanroyals pic.twitter.com/PYMFn77VBY
راجستھان رائلز نے۵ء۱۵؍اوور میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۲۱۲؍ رن بناکر میچ ۸؍ وکٹ سے جیت لیا۔ یشسوی جیسوال نے۴۰؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۷۰؍رن بنائے۔ کپتان ریان پراگ نے۱۵؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۲؍ رن بنائے۔ گجرات ٹائٹنس کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور راشد خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل: آج دہلی کیپٹلس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں گھمسان
اس سے قبل راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے اتری گجرات ٹائٹنس کے سائی سدرشن اور کپتان شھبمن گل کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کیلئے۹۳؍ رن جوڑے۔ مہیش تھیکشنا نے۱۱؍ویں اوور میں سائی سدرشن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ سائی سدرشن نے ۳۰؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۹؍ رن بنائے۔ اس کے بعد جوس بٹلر بیٹنگ کیلئے آئے اور شبھمن گل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کیلئے ۷۴؍ رن کی شراکت ہوئی۔۱۷؍ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے سنچری کی طرف بڑھ رہے شبھمن گل کو آؤٹ کر کے گجرات کو بڑا جھٹکا دیا۔ شبھمن گل نے۵۰؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے ۸۴؍ رن بنائے۔ واشنگٹن سندر (۱۳؍رن) اور راہل تیوتیا ۹؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ گجرات ٹائٹنس نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ پر۲۰۹؍ رن بنائے۔ جوس بٹلر نے۲۶؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۰؍ رن بنائے۔ شاہ رخ خان ۵؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے مہیش تھیکشنا نے ۲؍ وکٹ لئے۔ جوفرا آرچر اور سندیپ شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔