Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سراج اور گل کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے گجرات کی آسان فتح

Updated: April 08, 2025, 10:25 AM IST | Hyderabad

گجرات کے اسٹار گیندباز سراج نے ۴؍ وکٹ لئے۔ گجرات نے سن رائزرس حیدرآباد پر ۷؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ گل کی نصف سنچری۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 محمد سراج (۱۷؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کی قیادت میں شاندار گیند بازی کے بعد کپتان شبھمن گل (ناٹ آؤٹ ۶۱؍رن) اور واشنگٹن سندر (۴۹؍رن)کی شاندار بلے بازی کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے آئی پی ایل  کے اتوار کو  کے ٹی ۲۰؍ لیگ کے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف ۷؍ وکٹ سے آسان کامیابی  حاصل کی۔
حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۸؍ وکٹ پر۱۵۲؍ رن بنائے جس کے جواب میں گجرات نے۱۴ء۲؍ اوور کے کھیل میں ۳؍ وکٹ کے نقصان پر فتح کا ہدف حاصل کرلیا۔ حیدرآباد کی ۵؍ میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے جبکہ گجرات نے اب تک ۴؍ میں سے ۳؍ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل  پر  دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آج آئی پی ایل میں نائٹ رائیڈرس اور سپرجائنٹس دو دو ہاتھ کیلئے بیقرار

گجرات کی جیت میں سراج اور گل نے اہم کردار ادا کیا۔ سراج نے ۴؍ وکٹ لے کر میزبان ٹیم کو۱۵۲؍ رن تک محدود کر دیا، جب کہ گل نے سائی سدرشن (۵؍رن) اور جوس بٹلر (صفر) کے وکٹوں کے جلد گرنے کے باوجود اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور آخر تک کریز پر رہے اور دوسرے کنارے پر پہلے سندر اور بعد میں شرفن رُدرفورڈ (۱۶؍ گیندوں پر۳۵؍ رن) کی حوصلہ افزائی کی۔ سندر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے لیکن ان کی موجودگی میں گجرات کو فتح کی خوشبو ملی۔ اپنی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کے دوران گل نے ۴۳؍ گیندیں کھیلنے کے بعد ۹؍ بار گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچایا۔  دوسری جانب حیدرآباد جو کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، شائقین کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر بڑے اسکور کی توقع تھی، لیکن ۳؍ شکست کا سامنا کرنے والی پیٹ کمنس کی ٹیم پر دباؤ پہلے ہی اوور سے ہی دکھائی دے رہا تھا، جس پر سراج نے اوپنرس ابھیشیک  شرما (۱۸؍رن) کے وکٹ لے کر میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچایا۔  ٹیم کا اسکور ابھی ۵۰؍ رن تک پہنچا ہی تھا کہ ایشان کشن (۱۷) ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں پرسدھ کرشنا کے لیگ اسٹمپ پر لینتھ کا پچھلا حصہ کھینچنے کی کوشش میں کیچ ہو گئے۔
  نتیش کمار ریڈی (۳۱) اور ہینرک کلاسن (۲۷) نے۵۰؍ رن کی شراکت کرکے ٹیم کے اسکور کو ۳؍ پوائنٹس تک پہنچا دیا، لیکن اس دوران فارم میں موجود کلاسن سائی کشور کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ کلاسن کے آؤٹ ہونے کے بعد ریڈی کا اعتماد ختم ہو گیا اور اگلے ہی اوور میں وہ سائی   کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔
 گزشتہ میچ میں جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامندو مینڈس (ایک) پرسدھ کرشنا کا دوسرا شکار بنے جبکہ انیکیت ورما (۱۸) اور سمرجیت سنگھ (صفر) کے وکٹ سراج کے حصے میں آئیں۔ کپتان پیٹ کمنس ۲۲؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK