Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج آئی پی ایل میں نائٹ رائیڈرس اور سپرجائنٹس دو دو ہاتھ کیلئے بیقرار

Updated: April 08, 2025, 10:12 AM IST | Kolkata

سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف۸۰؍ رن کی جیت سے پرجوش کولکاتانائٹ رائیڈرس (کے کے آر) منگل کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۲۱؍ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف۸۰؍ رن کی جیت سے پرجوش کولکاتانائٹ رائیڈرس (کے کے آر) منگل کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۲۱؍ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف جیت  کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔  مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنے گھریلو میدان پر موجودہ چمپئن  کے خلاف شاندار جیت نے نہ صرف اسے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں مقام پر پہنچا دیا بلکہ ٹیم میں وہ اعتماد بھی پیدا کیا جو پہلے کے میچ میں نظر نہیں آ رہا تھا۔ کے کے آر کا نیٹ رن ریٹ اب۰ء۰۷۰+  پر ہے، جسے دیکھتے ہوئے موجودہ سیزن میں ٹیم پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے۔
 کے کے آر کی واپسی میں اس کی متوازن بولنگ کا بڑا ہاتھ ہے، خاص طور پر ورون چکرورتی اور سنیل نارائن کی اسپن جوڑی نے حیدرآباد کو فتح سے دور کر دیا۔ لکھنؤکے خلاف بھی دونوں اسپنرس کے۸؍ اوورس اہم ہوں گے۔ لکھنؤ کی ٹیم بیٹنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر پا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دھونی نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے سے انکارکیا

وینکٹیش ایّر نے ایس آر ایچ کے خلاف۲۹؍ گیندوں پر۶۰؍ رن بنائے جبکہ اےرگھونشی نے ۵۰؍ رن کی اننگز کھیلی، جس سے کے کے آر کے بیٹنگ لائن اپ میں اعتماد آیا۔ کپتان اجنکیا رہانے نے اوپر کے آرڈر کو سنبھالا اور رِنکو سنگھ جیسے فنشرز نے ٹیم کو طاقت دی۔ اوپننگ بلے بازوں نے ابھی تک اچھا پرفارم نہیں کیا ہے، لیکن نمبر۳؍ اور۴؍ کے بلے بازوں نے کچھ حد تک دباؤ کو کم کیا ہے۔
 دریں اثناء ایل ایس جی نے ممبئی انڈینس کے خلاف۱۲؍ رن کی معمولی کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل  پر چھٹے نمبر پر ہے۔ نکولس پورن نے ۲۱۸ء۴۷؍ کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے۲۰۱؍ رن بنائے ہیں اور اس سیزن میں وہ ایل ایس جی کے سب سے  کامیاب بلے باز ہوئےہیں، لیکن باقی بیٹنگ لائن ابھی تک یکجا نہیں ہو سکی۔ تاہم پچھلے میچ میں مشیل مارش کی نصف سنچری نے حوصلہ بڑھایا ہے، لیکن رشبھ پنت اور ڈیوڈ ملر کی مسلسل خراب فارم ٹیم کیلئے  تشویش کا باعث ہے۔گیندبازی کے محاذ پر، شاردُل ٹھاکر ایل ایس جی کیلئے  وکٹ لینے والوں میں سے ہیں، لیکن ان  کا اکنامی ریٹ ایک تشویش کا موضوع ہے۔ روی بشنوئی اور نوجوان دیگویش سنگھ راٹھی کو مڈل  اوورس میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایڈن گارڈنس کی پچ اسپنرس کے لئے سازگار ہے اور صبر سے کھیلنے پر فائدہ ہو سکتا ہے، اس لئے منگل کا میچ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ہر ٹیم مڈل اوورس میں کتنی اچھی طرح سے کھیلتی ہے۔ شام کو ہلکی نمی کے ساتھ موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
 کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے کی کوشش ہوگی کی کہ وہ اپنی قیادت میں ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں کامیاب رہیں۔ اجنکیا رہانے کو ٹیم کے اسٹارکھلاڑی  وینکٹیش ایّر سے اچھی بلے  بازی کی امید ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے گیندبازوں سے بہتر کھیل کی توقع کررہےہیں۔ انہوں نے میچ سے قبل کہاکہ لکھنؤ سپرجائنٹس کی ٹیم مضبوط ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا بہت مشکل ہوتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK