Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

حیدرآباد بمقابلہ راجستھان: رنوں کی بارش

Updated: March 24, 2025, 9:46 AM IST | Hyderabad

آئی پی ایل کے میچ کے ۴۰؍ اوور میں ۵۲۸؍رن بنے۔ حیدرآباد نے میچ ۴۴؍رن سے جیت لیا۔ راجستھان نے بھی زبردست ٹکر دی

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اتوار کو آئی پی ایل میں ہونے والے میچ کی دونوں اننگز کے  ۴۰؍ اوور میں ۵۲۸؍ رن بن۔ پہلے حیدرآباد نے ۲۸۶؍ رن بنائے اور راجستھان رائلز نے اپنی اننگز میں ۲۴۴؍رن بنائے۔اس سے قبل ایشان کشن (ناٹ آؤٹ۱۰۶؍رن) کی طوفانی سنچری اور ٹریوس ہیڈ (۶۷؍رن) کی شاندار نصف سنچری کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت، اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے دوسرے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو دلچسپ میچ میں ۴۴؍ رن سے شکست دے دی۔
 ۲۸۷؍ رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان میں اتری راجستھان رائلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور تیز رفتاری سے رن بنانے کی کوشش میں ٹیم نے محض۵۰؍ رن کے اسکور پر اپنے ۳؍ اہم وکٹ گنوا  دیئے۔ یشسوی جیسوال (ایک)، کپتان ریان پراگ (۴؍رن) اور نتیش رانا (۱۱؍رن) جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو۱۱۵؍رن سے روند دیا

اس کے بعد بلے بازی کیلئے آنے والے دھروو جوریل نے سنجو سیمسن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کیلئے ۱۱۱؍ رن کی شراکت ہوئی۔۱۴؍ویں اوور میں ہرشل پٹیل نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑدیا۔ سیمسن نے ۳۷؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگا کر۶۶؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔
 اگلے ہی اوور میں ایڈم زمپا نے دھروو جوریل کو بھی پویلین بھیج کر راجستھان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ جوریل نے۳۵؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے اور۶؍ چھکے لگا کر۷۰؍ رن کی جارحانہ  اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شمرون ہتمائر اور شبھم دوبے نے جارحانہ انداز میں بلے بازی جاری رکھی۔
راجستھان کا چھٹا وکٹ آخری اوور میں شمرون ہتمائر کی شکل میںگرا۔ ہتمائر نے۲۳؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۴؍ چھکے لگا کر ۴۲؍رن  بنائے۔ شبھم دوبے۱۱؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۴؍ چھکے لگا کر۳۴؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ تاہم  حیدرآباد کے گیند بازوں کے آگے راجستھان کے بلے باز دباؤ میں نظر آئے اور مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر۲۴۲؍ رن ہی بنا سکےاور ٹیم کو ۴۴؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے سمرجیت سنگھ اور ہرشل پٹیل نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ تیز گیند باز محمد سمیع اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل یہاں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے اتری سنرائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی، ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ نے پہلے وکٹ کیلئے جارحانہ انداز میں۴۵؍ رن جوڑے۔ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر مہیش تیکشنا نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔ ابھیشیک شرما نے۱۱؍ گیندوں پر۵؍چوکوں کی مدد سے۲۴؍ رن بنائے۔
حیدرآباد کا دوسرے وکٹ ٹریوس ہیڈ کی شکل میں  پر گرا۔ ٹریوس ہیڈ نے۳۱؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۶۷؍ رن بنائے۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی ۱۵؍ گیندوں پر۳۰، ہینرک  کلاسین۱۴؍ گیندوں پر۳۴؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں انیکیت ورما (۷؍ رن) اور ابھینو منوہر (صفر) کو تشار دیشپانڈے نے آؤٹ کیا۔سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر۲۸۶؍ رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ایشان کشن نے۴۷؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۱۰۶؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ راجستھان رائلز کی طرف سے تشار دیشپانڈے نے ۳، مہیش  نے ۲؍ اور سندیپ شرما نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK