Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب کیخلاف حیدرآباد دَمدار واپسی کا متمنی

Updated: April 12, 2025, 10:20 AM IST | Hyderabad

آئی پی ایل میں آج پنجاب کنگز اورسن رائزرس حیدرآباد آمنے سامنے۔ دونوں ٹیمیں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گی۔

Sunrisers Hyderabad bowler Jaydev Unadkat. Photo: INN
سنرائزرس حیدرآباد کے گیندبازجے دیو اناڈکٹ۔ تصویر: آئی این این

پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنے والی سن رائزرس حیدرآباد سنیچر کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں پنجاب کنگز سے مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط واپسی کیلئے بے چین ہوگی۔ گزشتہ سال کی رنر اپ سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں۲۸۶؍ رن بنائے تھے اور۴۴؍ رن کی سنسنی خیز فتح پائی تھی  تاہم اس کے بعد اس کا بیٹنگ فارم خراب ہوگیا جس کا نتیجہ اب بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل۲۰۲۵ء: ۴؍ فتوحات کے بعد گجرات پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست

سن رائزرس کی ٹیم جو اپنی جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور ہے ، گزشتہ ۳؍ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائی ہے۔ اس نے میچ میں صرف۱۶۳، ۱۲۰؍اور ۱۵۲؍رن رن بنائے۔ بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے اسے ان میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کی وجہ سے اس کا نیٹ رن ریٹ بھی متاثر ہوا۔ سن رائزرس کے پاس ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، ایشان کشن اور ہینرک کلاسن جیسے دھماکہ خیز بلے باز ہیں لیکن گزشتہ چند میچوں میں انہیں سپر جارحیت کی وجہ سے اپنا وکٹ گنوانا پڑا۔ 
ہیڈ کی کارکردگی میں ڈرامائی انداز میںکمی آئی ہے۔ اب تک وہ ۵؍ اننگز میں صرف۶۷، ۴۷، ۲۲، ۴؍ اور ۸؍رن  ہی بنا پائے ہیں۔ ابھیشیک کی بلے بازی میں دہ دم نظر نہیں آرہا ہے۔ آخری سیشن میں ان کا سب سے زیادہ اسکور۲۴؍ رن ہے۔ ایشان کشن کو پہلے میچ میںشاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ  بلے بازی میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK