• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈین اولمپک اسوسی ایشن: پہلی خاتون صدر پی ٹی اوشا کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا

Updated: October 10, 2024, 7:02 PM IST | New Delhi

انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر پی ٹی اوشاکو انتظامی کاؤنسل کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے، ۲۵؍ اکتوبر کو ہونے والی انتظامی امور کی ملاقات میں جن نکات پر تبادلہ خیال ہونا ہے اس میں پی ٹی اوشا پر اختیارات کا بے جا، اور غلط استعمال، اور ان کے ماضی میں لئے گئے فیصلے شامل ہیں۔

P.T Usha, former athlete and president of the Indian Olympic Association. Photo: INN
سابق کھلاڑی اور انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا۔ تصویر: آئی این این

انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے ایکزیکیٹیوکاؤنسل کے ساتھ جاری رسہ کشی کے درمیان ۲۵؍ اکتوبر کو ہونے والی انتظامیہ کی ملاقات کے دوران پی ٹی اوشا کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔ بحیثیت پہلی خاتون صدر پی ٹی اوشا کی تقرری دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایکزیکیٹیوکاؤنسل کی ملاقات کے ایجنڈے کے نکتہ نمبر ۲۶؍ کے مطابق کاؤنسل پی ٹی اوشا کے خلاف ان کی مبینہ انتظامی امور کی خلاف ورزی ، اور ان کے عمل سے ہندوستانی کھیلوں کو ہونے والے نقصان کے مد نظر عدم اعتماد تحریک پیش کرنے سے متعلق غور خوض کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ٹیم کا مقصد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز پر قبضہ کرنا

واضح رہے کہ پی ٹی اوشاکا کافی عرصے سے کاؤنسل کے ارکان کے ساتھ تنازع چل رہا ہے انہوں نے اہلیت کے پیمانے کی خلاف ورزی پرکئی ارکان کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ جبکہ ان کے مخالفین پی ٹی اوشا پر اقتدار کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ پیرس اولمپک میں ان کے ریلائنس کو دئے گئے کانٹریکٹ کافیصلہ بھی تفتیش کےدائرے میں ہیں جس کے سبب اسوسی ایشن کو ۲۴؍ کروڑ کا نقصان ہوا۔اس بابت سی اے جی ان سے تفتیش کر چکی ہے۔جبکہ اسوسی ایشن کی ملاقات میں ان کے اختیارات کی بیخکنی پر بھی بات ہوگی، اس کے علاوہ ان کے ذریعے دئے گئے کانٹریکٹ پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا، اسی کے ساتھ سی ای او کی تقرری، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو دئے گئے ایک کروڑ ۷۵؍ لاکھ کے قرض ، ان کے ذریعے کاؤنسل اراکین کووجہ بتائونوٹس جاری کرنا بھی شامل ہے، ان میں اسوسی ایشن کے خزانچی سہدیو یادو، اجے پٹیل، بھو پیندر سنگھ باجوا، راج لکشمی سنگھ دیو اور الکھنندا اشوک شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK