• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل: جیت کے بعد شاہ رخ خان کا متنازع اشارہ، بی سی سی آئی سے انتقام

Updated: May 30, 2024, 8:06 PM IST | Mumbai

۲۶؍ مئی کو آئی پی ایل ۱۷؍ کی ٹرافی جیتنے کے بعد ٹیم کے شریک مالک شاہ رخ خان نے متنازع اشارہ ’’فلائنگ کس‘‘ کے ذریعے بی سی سی آئی سے بدلہ لیا جس نے ان کے باؤلر ہرشیت رانا پر اسی اشارہ کے سبب ایک میچ کیلئے پابندی عائد کی تھی اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

KKR members doing the `Flying Kiss`. Image: X
کے کے آر کے ممبران ’’فلائنگ کس‘‘ کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

۲۶؍ مئی ۲۰۲۴ء کی رات، آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے آئی پی ایل ۱۷؍ کا خطاب اپنے نام کرنے والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کھلاڑیوں، اسٹاف اور مالکان کیلئے ایک سرشار لمحہ تھا۔ کے کے آر نے جب فتح پائی تو ٹیم کے شریک مالک شاہ رخ خان نے دیگر کے ساتھ خوب جشن منایا۔ آئی پی ایل کی ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچواتے وقت شاہ رخ خان نے سبھی کو کہا کہ وہ ’’فلائنگ کس‘‘ کریں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے اس عمل کے پیچھے ایک کہانی ہے۔

ہرشیت رانا کا وہ عمل جس پر انہیں ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔ تصویر: ایکس

ایک ماہ قبل کے کے آر کے باؤلر ہرشیت رانا پر ایک میچ کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی تھی اور اس میچ کی فیس بطور جرمانہ عائد کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ ایسا اس لئے کیا گیا تھا کہ انہوں نے بلے باز کی وکٹ لینے کے بعد اسے ’’فلائنگ کس‘‘ کا اشارہ دیا تھا جس کا بی سی سی آئی نے نوٹس لیا اور ان پر پابندی اورجرمانہ عائد کیا گیا۔ تاہم، بی سی سی آئی نے اس وقت کوئی ایکشن نہیں لیا جب وراٹ کوہلی  نے وکٹ لینے کے بعد ایک بلے باز کو ’’شوٹنگ‘‘ کا اشارہ کیا، حتیٰ کہ وراٹ کوہلی کو نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ اس صورتحال کے بعد کے کے آر کے مداحوں میں بی سی سی آئی کے تئیں سخت ناراضگی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بیدر: جے شری رام کے متنازع گیت پر تصادم، مسلم طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج

لہٰذا شاہ رخ خان نے جیت حاصل کرنے کے بعد وہی متنازع اشارہ دہرایا جس کیلئے ہرشیت رانا کو جرمانہ ادا کرنے کیلئے مجبور کیا گیا تھا۔ اس طرح انہوں نے بی سی سی آئی پر براہ راست حملہ کیا۔ جب شاہ رخ خان نے اپنے اسکواڈ کے ساتھ ’’فلائنگ کس‘‘ کا اشارہ دیا تو آئی پی ایل کے مداح فوری طور پر سمجھ گئے کہ شاہ رخ نے کس سے انتقام لینے کیلئے ایسا کیا ہے، اور ان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK