آئی پی ایل کے ۱۸؍ ویں سیزن کیلئے ۲۴؍ اور ۲۵؍ نومبر کو جدہ، سعودی عرب میں ایک ہزار ۵۷۴؍ کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ اس سال ایک ہزار ۱۶۵؍ ہندوستانی اور ۴۰۹؍ غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیلامی متوقع ہے۔
EPAPER
Updated: November 05, 2024, 10:03 PM IST | New Delhi
آئی پی ایل کے ۱۸؍ ویں سیزن کیلئے ۲۴؍ اور ۲۵؍ نومبر کو جدہ، سعودی عرب میں ایک ہزار ۵۷۴؍ کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ اس سال ایک ہزار ۱۶۵؍ ہندوستانی اور ۴۰۹؍ غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیلامی متوقع ہے۔
آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی نیلامی کیلئے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن ۴؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو بند ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نیلامی میں ایک ہزار ۵۷۴؍ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ اس سیزن کی نیلامی جدہ، سعودی عرب میں ۲۴؍ اور ۲۵؍ نومبر کو ہوگی جس میں ایک ہزار ۱۶۵؍ ہندوستانی اور ۴۰۹؍ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ یہ سبھی آئی پی ایل کے ۱۸؍ ویں سیزن کی ۱۰؍ ٹیموں میں شمولیت کیلئے کوشاں ہیں۔ بی سی سی آئی کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق، رجسٹریشن میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جن میں ۳۲۰؍ کیپڈ کھلاڑی، ایک ہزار ۲۲۴؍ اَن کیپڈ کھلاڑی، اور اسوسی ایٹ نیشنز کے ۳۰؍ کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: الجزائر کی خاتون باکسرایمان خلیف کو میڈیکل رپورٹ میں مرد کے طور پر شناخت کیا گیا
کیپڈ اور اَن کیپڈ درجہ بندی
کیپڈ انڈینس: ۴۸؍ کھلاڑی
کیپڈ انٹرنیشنلز: ۲۷۲؍ کھلاڑی
اَن کیپڈ انڈینس (پچھلے آئی پی ایل سیزن میں کھیل چکے ہیں): ۱۵۲؍ کھلاڑی
اَن کیپڈ انٹرنیشنلز ( پچھلے آئی پی ایل سیزن میں کھیل چکے ہیں): ۳؍ کھلاڑی
اَن کیپڈ انڈینس: ۹۶۵؍ کھلاڑی
اَن کیپڈ انٹرنیشنلز: ۱۰۴؍ کھلاڑی
۴۰۹؍ غیر ملکی کھلاڑیوں میں، جنوبی افریقہ ۹۱؍ کھلاڑیوں کے ساتھ رجسٹریشن میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد آسٹریلیا (۷۶) اور انگلینڈ (۵۲) ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پرو کبڈی لیگ: بنگلورو بلز نے تمل تھلائیواس کو ۳؍ پوائنٹس سے شکست دی
ملک کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی تقسیم
افغانستان: ۲۹
آسٹریلیا: ۷۶
بنگلہ دیش: ۱۳
کنیڈا: ۴
انگلینڈ: ۵۲
آئرلینڈ: ۹
اٹلی:ایک
نیدرلینڈس: ۱۲
نیوزی لینڈ: ۳۹
اسکاٹ لینڈ: ۲
جنوبی افریقہ: ۹۱
سری لنکا: ۲۹
متحدہ عرب امارات: ایک
امریکہ: ۱۰
ویسٹ انڈیز: ۳۳
زمبابوے: ۸
واضح رہے کہ آئی پی ایل کی ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ ۲۵؍ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت ہے۔