Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۵ء: کے کے آر نے سن رائزرس حیدرآباد کو ۸۰؍ رن سے شکست دی

Updated: April 04, 2025, 9:49 PM IST | Kolkata

اجنکیا رہانے (۳۸؍ رن) ، انگکرش رگھوونشی (۵۰؍ رن)، وینکٹیش ایّر (۶۰؍ رن) اور رنکو سنگھ (ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد، ویبھو اروڑہ (۲۹؍ رن پر ۳؍ وکٹ) اور ورون چکرورتی (۲۲؍ رن پر ۳؍ وکٹ) ہلاکت خیز کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۱۵؍ ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو ۸۰؍ رن سے شکست دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اجنکیا رہانے (۳۸؍ رن) ، انگکرش رگھوونشی (۵۰؍ رن)، وینکٹیش ایّر (۶۰؍ رن) اور رنکو سنگھ (ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد، ویبھو اروڑہ (۲۹؍ رن پر ۳؍ وکٹ) اور ورون چکرورتی (۲۲؍ رن پر ۳؍ وکٹ) ہلاکت خیز کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۱۵؍ ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو ۸۰؍ رن سے شکست دی۔ ایڈن گارڈنس میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نے ۵؍ وکٹ پر۲۰۰؍ رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور بعد میں حیدرآباد کو۱۶ء۴؍ اوور میں ۱۲۰؍ رن پر ڈھیر کردیا۔ کولکاتا نے حیدرآباد کو کھیل کے ہر شعبے میں بونا ثابت کیا۔ حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن (۳۳؍رن) نے کچھ شاندار شاٹس سے شائقین کا دل جیتا لیکن یہ ان کی ٹیم کو کراری شکست سے بچانے کےلئے کافی نہیں تھا۔ کلاسن کے علاوہ صرف کامندو مینڈس (۲۷)، نتیش کمار ریڈی (۱۹) اور کپتان پیٹ کمنس (۱۴) دُہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ اس شکست کے ساتھ ہی حیدرآباد کا پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کا چیلنج مزید مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل ۲۰۲۵ء: سالٹ کاکیچ چھوڑنے پر شرمندگی ہوئی تھی: جوس بٹلر

اس سے قبل ایڈن گارڈنس میں کے کے آر کے کوئنٹن ڈی کاک ( ایک) اور سنیل نارائن (۷) تیسرے اوور کے وسط میں صرف۱۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان مشکل حالات میں اجنکیا رہانے نے سمجھدار کپتان کا فرض نبھایا اور دباؤ کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے انگکرش رگھوونشی کے ساتھ۸۱؍ رن کی تیز شراکت کی لیکن اس دوران وہ کپتان ذیشان انصاری کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ جیسے ہی رہانے کریز سے نکلے، نوجوان رگھوونشی کے فارم میں خلل پڑ گیا اور اس کے نتیجے میں وہ بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد کامندو مینڈس کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK