Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آئی پی ایل ۲۵ء: افتتاحی تقریب میں شاہ رخ ، سلمان اور پرینکا بھی شامل ہوں گے

Updated: March 19, 2025, 3:27 PM IST | Mumabi

آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شامل ہوں گے جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، پرینکا چوپڑہ، وکی کوشل، شردھا کپور، سنجے دت، شیریا گھوشال، دیشا پٹانی، کرن اوجلا، ارجیت سنگھ، شردھا کپور، ورون دھون،کترینہ کیف، اننیا پانڈے، مادھوری دکشت، جھانوی کپور، کرینہ کپور، پوجا ہیگڑے، آیوشمان کھرانہ، اور سارہ علی خان کے نام قابل ذکر ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

۲۲؍ مارچ کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی سنیما کے بے شمار ستارے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کے بڑے نام شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا اور سلمان خان کے ساتھ وکی کوشل، شردھا کپور اور سنجے دت کے بھی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ خبروں کے مطابق امریکی پاپ بینڈ ’’وَن ری پبلک‘‘ سے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی ’’اسکائی فورس‘‘ ۲۱؍ مارچ کو امیزون پرائم پر ریلیز ہوگی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منتظمین کے قریبی ذرائع نے ستاروں سے پُر مہمانوں کی فہرست کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’شاہ رخ اس وقت شرکت کریں گے جب ان کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی، اور سلمان ’’سکندر‘‘ کو پروموٹ کرنے کیلئے حاضر ہو سکتے ہیں۔‘‘ تقریب میں اریجیت سنگھ، شریا گھوشال، کرن اوجلا، دیشا پٹانی، شردھا کپور، اور ورون دھون کا شاندار پرفارمنس ہوگا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ’’شیریا گھوشال، دیشا پٹانی، کرن اوجلا، ارجیت سنگھ، شردھا کپور، اور ورون دھون پرفارم کریں گے، اس کے علاوہ، پاپ بینڈ ون ریپبلک، جنہوں نے حال ہی میں ٹیل می کیلئے کرن اوجلا اور دیشا پٹانی کے ساتھ تعاون کیا، سے بھی پرفارم کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔‘‘ مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں: کترینہ کیف، اننیا پانڈے، مادھوری دکشت، جھانوی کپور، کرینہ کپور، پوجا ہیگڑے، آیوشمان کھرانہ، اور سارہ علی خان سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے ۱۸؍ ویں سیزن کا آغاز دفاعی چیمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) سے ہوگا۔ ۱۳؍ مقامات پر ۷۴؍ میچوں پر محیط اس ٹورنامنٹ کا اختتام ۲۵ھ مئی کو ایک عظیم الشان فائنل میں ہوگا۔ اس سیزن میں ۱۰؍ ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK