Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۵ء: آج ملک کے ۲؍ نوجوان کپتانوں ایّر اور پنت میں مقابلہ متوقع

Updated: April 04, 2025, 9:46 PM IST | Chandigarh

آئی پی ایل میں آج پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان مقابلہ۔ ایّر اور پنت خطاب جیتنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ دونوں نے اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Punjab coach Ricky Ponting and Rajasthan coach Rahul Dravid. Photo: INN
پنجاب کے کوچ رکی پونٹنگ اور راجستھان کے کوچ راہل دراوڑ ۔ تصویر: آئی این این

آئی پی ایل۲۰۲۵ء کے سیزن میں پہلے ہی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن پنجاب کنگز (پی بی کی ایس) اور راجستھان رائلز (آر آر) کے درمیان سنیچر کو مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ملاں پور میں ہونے والا میچ زیادہ دلچسپ ہونے کے آثار ہیں۔ پنجاب کے کپتان شریاس ایّر اور راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن اس میچ کے مرکز میں ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے حصے کی ناکامیوں کو برداشت کیا ہے لیکن وہ دوبارہ سرخیوں میں ہیں اور اپنی ٹیموں کو آئی پی ایل خطاب تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایّر نے ناٹ آؤٹ نصف سنچریوں ( ۹۷؍ رن اور۵۲؍رن) کے ساتھ منظرعام پر آگئے ہیں جس سے پی بی کے ایس نے ۲؍ میچوں میں ۲؍ جیت کے ساتھ شاندار شروعات کی ہے۔ دوسری طرف سیمسن، راجستھان کے اسٹینڈ آؤٹ پرفارمر رہے ہیں، انہوں نے ۳؍ میچوں میں ۱۰۸؍ رن بنائے، لیکن ان کی ٹیم مستقل مزاجی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل ۲۵ء: بنگلور کیخلاف چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلنے پر تھوڑا جذباتی ہوگیا تھا: محمد سراج

اس مقابلے میں جوش و خروش میں اضافہ کرتے ہوئے سیمسن نے گزشتہ مقابلوں میں پی بی کے ایس کے تیز گیند بازعرشدیپ سنگھ پر غلبہ حاصل کیا ہے۔ دونوں کپتان کے ہندوستان کےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لئے زور لگا رہے ہیں ، ایسے میں یہ مقابلہ صرف آئی پی ایل پوائنٹس سے کہیں زیادہ ہے، یہ بڑے اسٹیج پر دعویٰ کرنے کے بارے میں ہے۔ پنجاب زبردست فارم میں ہے، اس نے مسلسل ۲؍ جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف۱۱؍ رن کی سنسنی خیز فتح کے ساتھ آغاز کیا، جس نے۲۴۳/۵؍ کا اسکور بنایا۔ اس سے قبل پربھسمرن سنگھ اور ایّر کی زبردست کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۸؍ وکٹ سے شکست دی۔ اس کے برعکس راجستھان کی شروعات ہنگامہ خیز رہی۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کیخلاف ایک بڑے اسکورنگ مقابلے میں ۲۴۲/۶؍ اسکور کیا، لیکن ایس آر ایچ کے ریکارڈ توڑ۲۸۶؍رن بہت زیادہ ثابت ہوئے۔ اس کے بعد مایوس کن بلے بازی کی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم آر آرنے چنئی سپر کنگز کے خلاف واپسی کی اور ۶؍ رن کی سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں نتیش رانا کی۳۶؍ گیندوں پر۸۱؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ کا دوبارہ آغاز

ریکارڈ میں دیکھا جائے تو آر آرنے برتری حاصل کی ہے، جس نے پی بی کے ایس کے خلاف اپنے۲۸؍ مقابلوں میں سے۱۶؍ جیتے ہیں جبکہ پنجاب نے۱۱؍ بار کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK