Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آئی پی ایل: لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرس حیدرآباد کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: March 29, 2025, 11:41 AM IST | Hyderabad

شاردُل ٹھاکر کی مہلک گیند بازی اور نکولس پورن اور مشیل مارش کی نصف سنچری کی بدولت لکھنؤ نے کامیابی حاصل کی۔ شاردُل نے ۴؍وکٹ لئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شاردُل ٹھاکر کی مہلک گیند بازی (۴؍ وکٹ) کے بعد نکولس پورن (۷۰؍ رن) اور مشیل مارش (۵۲) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے ساتویں مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کو ۲۳؍ گیندیں باقی رہتے ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی ۔

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ پر خراج عقیدت: کرکٹر پالی امریگر نے کئی منفرد ریکارڈ قائم کئے ہیں

سن رائزرس حیدرآباد کے۱۹۰؍رن کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے اوور میں اوپنر ایڈن مارکرم (ایک رن ) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے  آنے والے نکولس پورن نے مشیل  مارش کے ساتھ مل کر نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ دونوں بلے بازوں نے تیز رفتاری سے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن بھی بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے  وکٹ کیلئے  ۱۱۶؍ رن کی شراکت ہوئی۔ یہ آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے  دوسرے  وکٹ کیلئے  دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ نویں اوور میں پیٹ کمنس نے نکولس پورن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ نکولس پورن نے۲۶؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۶؍ چھکے لگا کر۷۰؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔۱۱؍ویں اوور میں کمنس نے مشیل مارش کو بھی اپنا شکار بنایا۔ مشیل مارش نے۳۱؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۵۲؍ رن بنائے۔ آیوش بدونی (۶) چوتھے وکٹ کیلئے  رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان رشبھ پنت ۱۵؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہرشل پٹیل نے آؤٹ کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے ۱۶ء۱؍ اوور میں ۱۹۳؍ رن بنا کر ۵؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔  عبدالصمد نے ۸؍گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۲؍ رن  بنائے۔ ڈیوڈ ملر ۹؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔  سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنس نے ۲؍ جبکہ محمد سمیع، ہرشل پٹیل اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل  لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی بیٹنگ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے صرف۱۵؍ رن پر ۲؍ وکٹ گنو ا دیئے۔ شاردُل ٹھاکر نے شروع میں ابھیشیک شرما (۶) اور ایشان کشن (صفر) کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے  وکٹ کیلئے ۶۱؍رن کی شراکت ہوئی۔۸؍ویں اوور میں پرنس یادو نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ نے۲۸؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۴۷؍رن بنائے۔ ہینرک کلاسن  (۲۶؍رن) کو۱۲؍ویں اوور میں پرنس یادو نے رن آؤٹ کیا۔ابھینو منوہر (۲) کو شاردُل ٹھاکر نے آؤٹ کیا۔ انیکیت ورما نے۱۳؍ گیندوں پر ۵؍ چھکے لگا کر ۳۶؍ رن بنائے۔ کپتان پیٹ کمنس نے ۴؍ گیندوں پر ۱۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔  حیدرآباد نے ۲۰؍ اوورمیں ۹؍ وکٹ پر۱۹۰؍رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK