ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ۲۰۲۴ءکیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مردوں کے`’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کیلئے چار نامزد افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: December 30, 2024, 5:12 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ۲۰۲۴ءکیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مردوں کے`’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کیلئے چار نامزد افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ۲۰۲۴ءکیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مردوں کے `’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کیلئے چار نامزد افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کا مقابلہ انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک اور سری لنکا کے کامندو مینڈس سے ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ نے ٹیسٹ فارمیٹ میں ۲۰۲۴ءکا شاندار مظاہرہ کیا۔ ۱۳؍ میچوں میں انہوں نے۱۴ء۹۲؍ کی اوسط سے مجموعی طور پر۷۱؍وکٹیں حاصل کیں جو پچھلے چار برسوں میں ان کی مجموعی تعداد سے ایک زیادہ ہے۔ بمراہ نے سال کا آغاز نیو لینڈز میں پروٹیز کے خلاف کیا۔ اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں ۱۹؍وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان نے اگلے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بنگلہ دیش کی میزبانی کی اورانہوں نے مزید نو وکٹیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں انہوں نےبارڈرگاوسکر ٹرافی میں بھی شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری
یاد رہے کہ روٹ۲۰۲۴ءمیں ۶؍ سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کے ساتھ۱۵۵۶؍ رنز کے ساتھ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ مینڈس اور بروک نے بھی ٹیسٹ فارمیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ بروک نے۱۲؍ٹیسٹ میں ۱۱۰۰؍ رنز بنائے۔ انہوں نےاس سال چار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں جن میں پاکستان کے خلاف۳۲۲؍ گیندوں پر۳۱۷؍ رنز بھی شامل ہیں۔