• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جان سینا کی ریٹائرمنٹ ٹور میں اہم مقابلوں میں شرکت متوقع، ٹرپل ایچ نے وضاحت کی

Updated: January 09, 2025, 6:54 PM IST

جان سینا نےنیٹ فلکس پر’’ڈبلیو ڈبلیو ای را‘‘(WWE Raw)کے پریمیئر کے موقع پر اپنے ریٹائرمنٹ ٹور کا آغاز کیا اور اعلان کیا کہ وہ یکم فروری کو اپنے آخری رائل رمبل میں حصہ لیں گے۔ تاہم، ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی سی او ٹرپل ایچ نے وضاحت کی کہ وہ ہمیشہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ رہیں گے۔

John Cena and Triple H. Photo: INN.
جان سینا اور ٹرپل ایچ۔ تصویر: آئی این این۔

جان سینا نےنیٹ فلکس پر’’ڈبلیو ڈبلیو ای را‘‘(WWE Raw)کے پریمیئر کے موقع پر اپنے ریٹائرمنٹ ٹور کا آغاز کیا اور اعلان کیا کہ وہ یکم فروری کو اپنے آخری رائل رمبل میں حصہ لیں گے۔ تاہم، نیٹ فلکس پر ’’را‘‘ سے پہلے، ڈبلیو ڈبلیو ای سی سی او ٹرپل ایچ نے ’’اسپورٹس الیسٹریٹڈ‘‘کے ساتھ اس بات کا خاکہ پیش کیا کہ ۲۰۲۵ء جان سینا کیلئے کیسا ہوگااور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ کمپنی کے ساتھ ہمیشہ شامل رہیں گے۔ ٹرپل ایچ نے بتایا کہ جان سینا ایک مختلف ذہنیت کے حامل شخص ہیں، وہ میرے نزدیک سب سے زیادہ نظم و ضبط پر پابند کرنے والے شخص ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ ر ہیں گے لیکن ایک اداکار کے طور پر وہ بہت مصروف ہیں لیکن وہ اپنے ریٹائرمنٹ ٹور کیلئے پر عزم ہیں اور ہر طرح سے تیار ہیں۔ اس لئے وہ کچھ لائیو ایونٹس کرنے جا رہے ہیں۔ وہ اس سال زیادہ پرفارم کرنے والے ہیں۔ ٹرپل ایچ نے یہ بھی وضاحت کی کہ جان سینا جس بھی بڑے ایونٹ میں دکھائی دیں گے، جیسے کہ رائل رمبل، ایلیمینیشن چیمبر، یا ریسل مینیا، ان شوز میں ایک مدمقابل کے طور پر ان کی آخری موجودگی ہوگی۔ یاد رہے کہ جان سینا نے ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۴ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کے مستقبل کے تعلق سے فیصلہ جلد متوقع

خیال رہے کہ جان سینا منی ان دی بینک، رائل رمبل اور سلیمی ایوارڈ کے فاتح کے ساتھ۱۶؍ دفعہ عالمی چمپئن رہ چکے ہیں۔ جان سینا کا اداکاری کا کریئر بھی ریسلینگ کرئیر جتنا ہی ورسٹائل ہے۔ انہوں نے’ `دی میرین‘ سے آغاز کیا اور ’بمبلبی‘، ’ `فاسٹ ۹؍‘، ’ `دی سوسائیڈ اسکواڈ‘، ’ `فاسٹ ایکس‘، اور’ `باربی‘ جیسی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK