• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کبڈی رائیلوری وِیک: پونیری پلٹن نے یو ممبا کو ۷؍ پوائنٹس سے شکست دی

Updated: November 04, 2024, 10:07 PM IST | Hyderabad

موجودہ چمپئن پونیری پلٹن نے اتوار کو کھیلے جانےوالے پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے۱۱؍ویں سیزن کے ۳۲؍ویں میچ میں یو ممبا کو ۲۸۔۳۵؍ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موجودہ چمپئن پونیری پلٹن نے اتوار کو کھیلے جانےوالے پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے۱۱؍ویں سیزن کے ۳۲؍ویں میچ میں یو ممبا کو ۲۸۔۳۵؍ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی۔ گچی باؤلی کے جی ایم سی بی انڈور اسٹیڈیم میں دفاعی چمپئن پونیری پلٹن کی ۶؍ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے۔ ٹیم کے اب ۲۴؍ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ یہ یو ممبا کی ۵؍ میچوں میں دوسری شکست ہے۔ پونیری پلٹن کیلئے کپتان اسلم انعامدار نے سب سے زیادہ۱۰؍ پوائنٹس بنائے جبکہ گورو کھتری نے ۷؍ اور موہت گویت نے ۹؍ پوائنٹس اسکور کئے۔ اجیت چوان نے یو ممبا کیلئے سب سے زیادہ ۹؍ پوائنٹس بنائے۔ ان کے علاوہ منجیت نے ۶؍ اور امیر محمد ظفردانش نے ۴؍ پوائنٹس لئے۔

یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ نے ہندوستان کوکلین سویپ کیا

پونیری پلٹن نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور لگاتار ۳؍ پوائنٹس لئے۔ سیزن۲؍ کی چمپئن یو ممبا نے چوتھے منٹ میں اپنا کھاتہ کھولا۔ ممبا نے اس کے بعد سپر ٹیک کیا اور جلد ہی اسکور کو۵۔۵؍ پر برابر کردیا۔ ممبا کیلئے اجیت چوہان نے پہلے۱۰؍ منٹ کے اندر ہی ایک سپر ریڈ لگاکر اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلوا دی۔ دفاعی چمپئن نے پھر ایک سپر ٹیکل کے ساتھ خود کو برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد کپتان اسلم انعامدار نے لگاتار دو سپر ریڈ اسکور کرکے پونیری کو۹۔۱۳؍ سے آگے کردیا۔پونیری نے اگلے ہی حملے میں یو ممبا کو آل آؤٹ کرکے اسکور۱۰۔۱۷؍ کر دیا۔ ممبا میچ میں مسلسل پیچھے چل رہا تھا اور پونیری پلٹن۱۰؍ پوائنٹس سے آگے تھا۔ میچ کے آخری۱۰؍ منٹ میں یو ممبا کی واپسی کی کوشش جاری رہی۔ ٹیم مسلسل کرو یا مرو پر کھیل رہی تھی لیکن ان کی حکمت عملی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اس کی وجہ سے ممبا کو ۳۵؍ویں منٹ تک ۲۴۔۳۰؍ کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے۳۸؍ ویں منٹ میں موہت گویت نے ۳؍ پوائنٹس کا سپر رائیڈ مار کر ممبا کی واپسی کے امکانات کو ختم کر دیا اور پونیری کو ۲۶۔۳۴؍ سے آگے کر دیا۔پونیری پلٹن نے یہاں سے اپنی برتری برقرار رکھی اور ۲۸۔۳۵؍ کے اسکور کے ساتھ فتح پر مہر ثبت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK