ودربھ کے بلے باز کرون نائر نے سنیچر کو ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی۲۵/۲۰۲۴ء کے کوارٹر فائنل میں تمل ناڈو کے خلاف سنچری بنائی۔۳
EPAPER
Updated: February 09, 2025, 10:51 AM IST | New Delhi
ودربھ کے بلے باز کرون نائر نے سنیچر کو ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی۲۵/۲۰۲۴ء کے کوارٹر فائنل میں تمل ناڈو کے خلاف سنچری بنائی۔۳
ودربھ کے بلے باز کرون نائر نے سنیچر کو ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی۲۵/۲۰۲۴ء کے کوارٹر فائنل میں تمل ناڈو کے خلاف سنچری بنائی۔۳۳؍ سالہ نے اپنی سنچری۱۷۱؍ گیندوں پر ۱۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ اس فرسٹ کلاس سیزن میں یہ ان کی تیسری اور کریئر کی۲۲؍ویں سنچری تھی۔ نائر اس سیزن میں اچھے فارم میں ہیں۔ لسٹ اے مقابلے وجے ہزارے ٹرافی کے دوران انہوں نے ۵؍ سنچریوں سمیت ۷۵۲؍ رن بنائے، جو کسی ایک ایڈیشن میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے آؤٹ ہوئے بغیر۵۴۲؍ رن بھی بنائے جو لسٹ اے کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ٹیم کا ہدف سیریز پر قبضہ کرنا
وہ اس وقت زبردست فارم میں ہیں۔ اگر ہم ان کے آخری۱۱؍ میچوں پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ۱۳؍ اننگز میں۱۰۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے ہیں جس میں۷؍ سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے تاہم سنیچر کو نائر کریز پر آئے جب ان کی ٹیم ۳؍ وکٹوں پر ۴۴؍ رن پر مشکل میں تھی۔ انہوں نے دانش ملیوار کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے ۹۸؍ رن اور پھر کپتان اکشے واڈکر کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے ۶۴؍ رن جوڑے۔