ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئےکھوکھوورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کے فائنل میچ میں نیپال کو۳۸؍ پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھوکھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 8:59 PM IST | New Delhi
ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئےکھوکھوورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کے فائنل میچ میں نیپال کو۳۸؍ پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھوکھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔
ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں نیپال کو۳۸؍ پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھوکھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔ اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہندوستانی خاتون ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹرن میں ۳۴؍ پوائنٹس بنائے جبکہ نیپال کی خاتون ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ وہیں دوسرے ٹرن میں ہندوستان کا اسکور۳۵؍ پوائنٹ رہا جبکہ نیپال کی ٹیم کا۲۴؍ پوائنٹ رہا۔ دوسرے ٹرن میں ہندوستان نے ایک پوائنٹ اور نیپال نے۲۴؍ پوائنٹس بنائے۔
یہ بھی پڑھئے: بمراہ چمپئن ٹرافی میں کھیلیں گے، کرون نائرکیلئے جگہ نہیں
بریک کے بعد تیسرے ٹرن میں ہندوستان نے ۷۳؍پوائنٹس اور نیپال کا اسکور۲۴؍ پوائنٹس رہا۔ تیسرے ٹرن میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۸؍پوائنٹس حاصل کئے۔ چوتھے ٹرنی کی پہلی اننگز میں نیپال نے چھ پوائنٹس بنائے جبکہ ہندوستان کو پانچ پوائنٹس ملے۔ پہلی اننگز کا اسکور۳۰-۷۸؍ رہا۔ چوتھے ٹرن میں آخری سیٹی بجنے پر اسکور ہندوستان کے۷۸؍ پوائنٹس اور نیپال کے ۴۰؍ پوائنٹس رہے۔ ہندوستانی خاتون ٹیم نے یہ میچ۳۸؍ پوائنٹس سے جیتا۔