منو، تقریبات میں اپنے تمغہ کے ساتھ شریک ہوئی تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے جواب دیا کہ "میں ایسا کروں گی۔ میں ایسا کیوں نہ کروں؟"
EPAPER
Updated: September 25, 2024, 5:53 PM IST | New Delhi
منو، تقریبات میں اپنے تمغہ کے ساتھ شریک ہوئی تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے جواب دیا کہ "میں ایسا کروں گی۔ میں ایسا کیوں نہ کروں؟"
ہندوستانی شوٹر اور پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں دو تمغے حاصل کرنے والی ہندوستانی کھلاڑی منو بھاکر کو اس شاندار اور تاریخی کامیابی کے بعد کئی تقریبات میں مدعو کیا جارہا ہے۔ منو، ان تقریبات میں اپنے تمغہ کے ساتھ شریک ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ ٹائمز آف انڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے مختلف تقاریب میں تمغوں کے ساتھ دکھائی دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فوراً جواب دیا، "میں ایسا کروں گی۔ میں ایسا کیوں نہ کروں؟"
The two bronze medals I won at the Paris 2024 Olympics belong to India. Whenever I am invited for any event and asked to show these medals, I do it with pride. This is my way of sharing my beautiful journey.@Paris2024 #Medals #India pic.twitter.com/UKONZlX2x4
— Manu Bhaker🇮🇳 (@realmanubhaker) September 25, 2024
ان کے اس جوابی ردعمل پر حاضرین نے خوب تالیاں بجائیں اور ان کی ستائش کی۔ منو نے بتایا کہ منتظمین کے مطالبہ اور اصرار پر وہ تقریب میں تمغوں کے ساتھ شرکت کرتی ہے۔ تمغہ جیتنے کے بعد ہر کوئی اسے دکھانے کی خواہش رکھتا ہے۔ لوگ بھی اسے دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے میں تمغے ساتھ لے جاتی ہوں۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا کی خواتین نے نیوزی لینڈ کو۵؍ وکٹ سے مات دی
انٹرویو کے دوران، ۲۲ سالہ منو نے قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میری کامیابی کا جشن منایا جارہاہے اس کیلئے میں بے حد شکر گزار ہیں۔ اپنے کوچ اور والدین کے بنائے ڈسپلن اور سخت ٹریننگ سے آزادی کے بعد مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ایسی تقریبات میں مجھے بلایا جارہا ہے اور میری پذیرائی کی جا رہی ہے۔
منو بھاکر ۲۰۲۴ء کے پیرس اولمپکس میں ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے حاصل کرنے والی آزاد ہندوستان کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی۔ منو نے خواتین کے ۱۰ میٹر ایئر پسٹل ایونٹ اور ۱۰ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹس میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں، منو نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر میڈل حاصل کیا تھا۔