• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

محمد صلاح کے گول سے لیورپول فٹبال کلب فاتح

Updated: December 12, 2024, 10:31 AM IST | Medred

یوئیفا چمپئن لیگ کے میچ میں لیورپول نے گرونا کو ۰۔۱؍گول سے شکست دی او ر ۳؍پوائنٹس لئے ۔ ریئل میڈرڈ کو جدوجہد کرنی پڑی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

محمد صلاح نے دوسرے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے لیور پول فٹبال کلب کو گرونا  کے خلاف۰۔۱؍گول  سے فتح دلائی تاکہ وہ  یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنا بہترین ریکارڈ برقرار  رکھ سکے۔ اپنی لگاتار چھٹی جیت کے ساتھ لیورپول کلب ۳۶؍ ٹیموں کے لیگ مرحلے میں سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر موجود انٹر میلان فٹبال کلب سے۵؍ پوائنٹس آگے ہے۔ خیال رہے کہ گرونا کلب۶؍ میچوں میں صرف ایک جیت کے ساتھ۳۰؍ ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جسٹس شیکھر یادو کے مواخذہ کیلئے مہم کا آغاز

اسپین میں محمد صلاح نے۶۳؍ویں منٹ میں گول کیا۔ انہوں نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کے لئے فتح کا راستہ ہموار کیا۔  محمد صلاح نے اس سیزن میں اپنے ۲۲؍ویں میچ میں  ۱۶؍واں گول کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔  لیورپول نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا ہے اور پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں بھی منیجر آرنے سلاٹ کی ٹیم  سرفہرست ہے۔  مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کے سابق مڈفیلڈر ڈونی وین ڈی بیک نے باکس میں لوئس ڈیاز پر پیچھے سے ٹیکل کیا، جس سے صلاح کو موقع ملا کہ وہ مہمانوں کو برتری دلائیں۔ صلاح نے پنالٹی کو تبدیل کرنے کے لیے قدم بڑھایا اور گرونا کے گول کیپر پاؤلو گازانیگا نے غلط طریقے سے ہیڈ کیا۔ جنوری میں لیورپول کے بقیہ دو میچ للی کے خلاف گھر پر  اور پی ایس وی آئندھوون کے خلاف بیرون شہر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سید مشتاق علی ٹرافی: لقمان میری والا کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بڑودہ کی فتح

گزشتہ ماہ دفاعی چمپئن   ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اور جرمن چمپئن  بائر لیورکیوزین  کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ۶؍ بار یورپی کپ جیتنے والی لیورپول کی ٹیم کو اس سیزن میں چمپئن  لیگ کا مضبوط دعویدار قرار دیا جارہا ہے۔ اس فٹبال کلب کے سبھی کھلاڑی فارم میںہیں اور گول بھی کررہے ہیں۔ خصوصی طورپر محمد صلاح اس وقت زبردست فارم میں ہیں۔  یوئیفا چمپئن لیگ کے ایک اور میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو اٹلانٹا کے مید ان پر جیت کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔ میڈرڈ کے فٹبال کلب نے اٹلی کے کلب اٹلانٹا کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے ما ت دی۔ اس جیت کے بعد اسے پورے ۳؍پوائنٹس ملے ہیں۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے کلب بائر لیورکیوزین نے انٹر میلان کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس جیت کے بعد بائر کی ٹیم ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے اور انٹر میلان کی ٹیم چوتھے نمبرپر چلی گئی ہے۔ ایک اور میچ میں پیرس سینٹ جرمین نے سالزبرگ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK