Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگز کو ۹؍ وکٹ سے دی

Updated: April 21, 2025, 4:00 PM IST | Mumbai

روہت شرما (ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن ) اور سوریہ کمار یادو ( ناٹ آؤٹ۶۸؍رن ) دھماکہ خیز نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۳۸؍ ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو ۹؍ وکٹ  سے شکست  دے دی۔ 

Rohit Sharma. Picture: INN
روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

روہت شرما (ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن ) اور سوریہ کمار یادو ( ناٹ آؤٹ۶۸؍رن ) دھماکہ خیز نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۳۸؍ ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو ۹؍ وکٹ  سے شکست  دے دی۔ 
 ۱۷۷؍رن  کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی اوپننگ جوڑی ریان رکیلٹن اور روہت شرما نے اپنی ٹیم کو ٹھوس آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے  ۶۳؍ رن بنائے۔ رویندر جڈیجا نے ۷؍ویں اوور میں رکیلٹن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ رکیلٹن نے۱۹؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے  ۲۴؍ رن بنائے۔ روہت شرما اور سوریہ کمار یادو کے درمیان۱۱۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ  شراکت   ہوئی۔ روہت شرما نے۴۵؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۷۶؍ رن بنائے۔ وہیں  سوریہ کمار یادو نے۳۰؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ  ۶۸؍ رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے۱۵ء۴؍ اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر۱۷۷؍  رن بنا کر ۹؍ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ممبئی انڈینس کی ۸؍ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:وراٹ اور پڈیکل کے سامنے پنجاب کنگز بےکل

اس سے قبل اتوار کی رات ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے  چنئی سپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ اس نے راچن رویندر (۵؍رن) کو گنوا دیا۔ اس کے بعد آیوش مہاترے نے شیخ رشید کے ساتھ۴۱؍ رن کی شراکت  کی۔ دیپک چاہر نے ساتویں اوور میں آیوش مہاترے (۳۲؍رن) کو آؤٹ کرتے ہوئے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد مشیل سینٹنر نے شیخ رشید (۱۹؍رن) کو آؤٹ کیا۔ چنئی سپر کنگز کا چوتھا وکٹ شیوم دوبے کی صورت میں گرا۔ انہیں جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے۳۲؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۵۰؍ رن بنائے۔ ایم ایس دھونی (۴؍رن) کو بھی بمراہ نے آؤٹ کیا۔ رویندر جڈیجا نے۳۵؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے  ناٹ آؤٹ ۵۳؍رن   بنائے۔ جیمی اوورٹن (۴؍رن) ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی سپر کنگز نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۷۶؍ رن بنائے۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے جسپریت بمراہ نے ۲؍ وکٹ لئے۔ اشونی کمار، دیپک چاہر اور مشیل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK