Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کی جیت کے سلسلے کو روک کر۱۲؍ رن سے شکست دی

Updated: April 14, 2025, 5:01 PM IST | Mumbai

تلک ورما (۵۹؍رن)، ریان رِکیلٹن (۴۱؍رن) اور سوریہ کمار یادو (۴۰؍ رن) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے۲۹؍ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو۱۲؍ رن سے شکست دے دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

تلک ورما (۵۹؍رن)، ریان رِکیلٹن (۴۱؍رن) اور سوریہ کمار یادو (۴۰؍ رن) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے۲۹؍ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو۱۲؍ رن سے شکست دے دی۔ دہلی کو ۵؍ میچوں میں یہ پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ممبئی انڈینس کو۶؍ میچوں میں یہ دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔
۲۰۶؍رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری دہلی کیپٹلس کو کی شروعات اچھی نہیں رہی، اور پہلے ہی اوور میں جیک فریزر میک گرک صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آئے کرون نائر نے ابھشیک پوریل کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے۱۱۸؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ۱۱؍ویں اوور میں کرن شرما نے ابھیشیک پوریل کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ پوریل نے۲۵؍ گیندوں پر ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے۳۳؍ رن بنائے۔
 اگلے ہی اوور میں مشیل سینٹنر نے سنچری کی طرف بڑھ رہے کرون نائر کو آؤٹ کر کے دہلی کو بڑا جھٹکا دیا۔ کرون نائر نے۴۰؍ گیندوں پر۱۲؍ چوکے اور۴؍ چھکے لگا کر۸۹؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان اکشر پٹیل صرف۹؍رن بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد کرن شرما نے ٹرِسٹن سٹَبز (ایک) اور کے ایل راہل (۱۵؍رن) کو آؤٹ کر کے دہلی کی میچ جیتنے کی امیدوں کو دھچکا پہنچایا۔

یہ بھی پڑھئے:سدھارتھ آنند کی پوسٹ میں سونم باجوہ کو ’’کنگ‘‘ میں شامل کرنے کا اشارہ

 آشوتوش شرما۱۷، کلدیپ یادو ایک  اور موہت شرما صفر رن آؤٹ ہوئے  جبکہ وِپراج نگم (۱۴؍رن) کو مشیل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ آخری اوورس میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی  کیپٹلس کو ۱۹؍ اوورس میں۱۹۳؍ رن پر آل آؤٹ کر کے مقابلہ۱۲؍ رن سے جیت لیا۔
  ممبئی انڈینس کی طرف سے کرن شرما نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیل سینٹنرکو ۲؍ وکٹ ملیں  جبکہ جسپریت بمراہ اور دیپک چہر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ۱۹؍ویں اوور میں ممبئی نے لگاتار گیندوں پر دہلی کے۳؍ بلے بازوں کو رن آؤٹ کرکے میچ جیت لیا۔ اس اوور میں آشوتوش شرما، کلدیپ یادو اور موہت شرما آؤٹ ہوئے۔ دہلی نے اتوار کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گیند بازی کا انتخاب کیا۔ ممبئی نے۵؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۰۵؍ رن بنائے۔ تلک ورما نے نصف سنچری اسکور کی۔ جواب میں دہلی کیپٹلس۱۹؍ اوورس میں۱۹۳؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کرون نائر نے۴۰؍ گیندوں پر۸۹؍ رن بنائے۔ کرن شرما نے۳؍ وکٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے:لیگانیس کو قریبی شکست دے کر بارسلونا نے برتری مضبوط کرلی

اس سے قبل  دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے  اتری ممبئی انڈینس کی جانب سے روہت شرما اور ریان رکیلٹن نے پہلے وکٹ کیلئے طوفانی انداز میں۴۷؍ رن جوڑے۔ ۵؍ویں اوور میں وپراج نگم نے روہت شرما (۱۸؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ اس کے بعد ۸؍ویں اوور میں کلدیپ یادو نے ریان رکیلٹن کو بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ ریان نے۲۵؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر۴۱؍رن  بنائے۔۱۴؍ویں اوور میں کلدیپ یادو نے سوریہ کمار یادو کو اسٹارک کے ہاتھوں کیچ کروا کر آؤٹ کیا۔ سوریہ نے۲۸؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر۴۰؍رن بنائے۔ اگلے ہی اوور میں ہارڈک پانڈیا (۲؍رن) کو نگم نے اپنا شکار بنایا۔
 ممبئی انڈینس نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر ایک بڑا اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے۳۲؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر ۵۹؍  رن بنائے، انہیں مکیش کی گیند پر ابھیشیک پوریل نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کیا۔نمن دھیر نے ۱۷؍ گیندوں پر۴؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۳۸ ؍رن بنائے۔ دہلی  کی طرف سے وپراج نگم اور کلدیپ یادو نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK