• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی سید مشتاق علی ٹرافی کا چمپئن ، مدھیہ پردیش کا پہلی بار چمپئن بننے کا خواب ٹوٹا

Updated: December 16, 2024, 5:36 PM IST | Agency | Mumbai

ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ممبئی کی ٹیم نے ۵؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اجنکیارہانے اور سوریہ کمار یادو نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار اد اکیا

Winning team Mumbai. Photo: INN
فاتح ٹیم ممبئی۔ تصویر: آئی این این

سوریہ کمار یادو(۴۸) ، اجنکیا رہانے (۳۷)  اور سریانش شیگڑے (ناٹ آؤٹ۳۶؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی نے اتوار کو فائنل مقابلے میں مدھیہ پردیش کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی ۲۰۲۴ء کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ دھواں دھار بلے بازی کرنے والے سریانش شیگڑے کو پلیئر آف دی میچ  اور ٹورنامنٹ میں۴۶۹؍ رن بنانے والے اجنکیا رہانے کو پلیئر آف دی سیریز  سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہیڈ اور اسمتھ کی سنچری، آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

 مدھیہ پردیش کے۱۷۵؍ رن کے جواب میں ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی  اور۱۵؍رن  کے اسکور پر اوپنر پرتھوی شا (۱۰) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے اور کپتان شریاس  ایّر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن پانچویں اوور میں تریپریش سنگھ نے شریاس ایّر (۱۶؍رن) کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے۳۵؍ گیندوں میں ۴؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر۴۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔ شیوَم دوبے ۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اجنکیا رہانے نے۳۰؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے ۳۷؍ رن بنائے۔اتھرو انکولیکر نے ۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۶؍رن اور سریانش شیگڑے نے۱۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۶؍ رن کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ممبئی نے۱۷ء۵؍ اوورس میں۱۸۰؍ رن بنا کر ۵؍ وکٹ سے میچ اور خطاب جیت لیا۔ مدھیہ پردیش کی طرف سے تریپریش سنگھ نے دو، شیوَم شکلا، وینکٹیش ایّر اور کمار کارتکیین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔   اس سے قبل کپتان رجت پاٹیدار (ناٹ آؤٹ۸۱) کی دھماکہ خیز   اننگز کی بنیاد پر مدھیہ پردیش نے  فائنل میچ ۲۰؍ اوو ر میں ۸؍وکٹ پر ۱۷۴؍رن بنائے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK