۴؍سے ۱۵؍ اپریل تک کھیلی جانے والی ۱۵؍ویں ہاکی انڈیا سینئر مینز نیشنل چمپئن شپ میں ۳۰؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ ٹورنامنٹ جھانسی کے میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں اسی نئے ڈویژن پر مبنی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: April 03, 2025, 10:04 PM IST | Jhansi
۴؍سے ۱۵؍ اپریل تک کھیلی جانے والی ۱۵؍ویں ہاکی انڈیا سینئر مینز نیشنل چمپئن شپ میں ۳۰؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ ٹورنامنٹ جھانسی کے میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں اسی نئے ڈویژن پر مبنی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
۴؍سے ۱۵؍ اپریل تک کھیلی جانے والی ۱۵؍ویں ہاکی انڈیا سینئر مینز نیشنل چمپئن شپ میں ۳۰؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ ٹورنامنٹ جھانسی کے میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں اسی نئے ڈویژن پر مبنی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جیسا کہ مارچ میں سینئر ویمنز نیشنل چمپئن شپ کھیلی گئی تھی۔ چمپئن شپ میں ۳۰؍ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں ۳؍ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈویژن ’اے‘ سب سے اہم ڈویژن ہوگا۔ یہاں ٹیمیں چمپئن شپ خطاب کیلئے مقابلہ کریں گی جبکہ ڈویژن’ بی‘ کی ٹیمیں اگلے سیزن میں ڈویژن میں ترقی کیلئے مقابلہ کریں گی۔ ڈویژن ’سی ‘ میں ٹیمیں اگلے ایڈیشن کیلئے ڈویژن’ بی‘ میں ایک پوزیشن کیلئے لڑیں گی۔ ڈویژن’ اے‘ میں گزشتہ برسوں میں ٹورنامنٹ میں ان کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان کی ٹاپ ۱۲؍ ٹیمیں شامل ہیں۔ دفاعی چمپئن ہاکی اسوسی ایشن آف ادیشہ اور رنر اپ ہاکی ہریانہ بھی ڈویژن’ اے‘ کا حصہ ہیں۔ ٹیموں کو ڈویژن’ اے‘ میں ۴؍ پول میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پول’ اے‘ میں ہاکی اسوسی ایشن آف ادیشہ، ہاکی پنجاب، ہاکی مدھیہ پردیش، پول’ بی‘ میں ہاکی ہریانہ، ہاکی مہاراشٹر، ہاکی جھارکھنڈ، پول’ سی‘ میں اترپردیش ہاکی، ہاکی یونٹ آف تمل ناڈو، ہاکی بنگال اور پول’ ڈی‘ میں منی پور ہاکی، ہاکی کرناٹک، پڈوچیری ہاکی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: جیکب ڈفی ٹی ۲۰؍ کے نمبروَن گیند باز
ہر ٹیم اپنے اپنے پول میں ہر حریف سے ایک بار کھیلے گی۔ ناک آؤٹ مرحلے کا یہ واحد ڈویژن ہوگا۔ ہر پول سے سرفہرست ۲؍ ٹیمیں ۱۲؍ اپریل کو شیڈول کوارٹر فائنل میں آگے بڑھیں گی، اس کے بعد ۱۳؍اپریل کو سیمی فائنل اور ۱۵؍ اپریل کو فائنل اور تیسری/چوتھی پوزیشن کا میچ ہوگا۔ ڈویژن’ اے‘ سے نیچے کی ۲؍ ٹیموں کو اگلے ایڈیشن کیلئے ڈویژن ’بی ‘میں بھیج دیا جائے گا۔ ڈویژن ’بی‘ میں ۱۰؍ ٹیمیں ڈویژن’ اے‘ میں ترقی کے لئے مقابلہ کریں گی۔ ٹیموں کو ۲؍ پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول’ اے‘ میں ہاکی چندی گڑھ، گوا ہاکی، تلنگانہ ہاکی، ہاکی آندھرا پردیش، ہاکی اتراکھنڈ اورپول’بی‘ میں دہلی ہاکی، میزورم، دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو ہاکی، کیرالا ہاکی، آسام ہاکی کو رکھا گیا ہے۔ ڈویژن’ بی‘ سے سرفہرست ۲؍ ٹیمیں اگلے سیزن کے لئے ڈویژن ’اے‘ میں ترقی حاصل کریں گی، جبکہ نیچے کی ۲؍ ٹیمیں ڈویژن’ سی‘ میں چلی جائیں گی۔