Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نوواک جوکووچ میامی اوپن کے آخری ۱۶؍ میں داخل

Updated: March 25, 2025, 10:27 AM IST | Florida

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ارجنٹائنا کے کیمیلو اُگو کارابیلی کو شکست دے کر میامی اوپن کے آخری۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ارجنٹائنا کے کیمیلو اُگو کارابیلی کو شکست دے کر میامی اوپن کے آخری۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔ چوتھی سیڈ یافتہ سربیائی کھلاڑی جوکووچ نے ارجنٹائنا کے کارابیلی کو۱۔۶، ۶۔۷؍ سے ہرایا۔ جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ صرف۳۴؍ منٹ میں جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں جلد ہی بریک لے لیا۔۲۴؍ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن  جوکووچ نے ٹائی بریکر میں۱۔۷؍ سے کامیابی حاصل کر کے اپنی جیت کو یقینی بنایا۔  اس جیت کے ساتھ جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرس ۱۰۰۰؍ ایونٹس میں ۴۱۱؍ فتوحات کے سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے رافیل ندال کو پیچھے چھوڑ کر آل ٹائم فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رونالڈو کی ٹیم پرتگال یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچی

۳۷؍ سالہ جوکووچ، جو اپنا ساتواں میامی اوپن ٹائٹل جیتنے کے خواہشمند ہیں، اگلے مرحلے میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی کا سامنا کریں گے۔ موسیٹی نے کنیڈا کے فیلکس اوگر-الیاسیمے کو ۶۔۴، ۲۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دے کراگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ دوسری طرف ۹؍ویں سیڈ یافتہ یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ستسپاس، امریکی کھلاڑی سبیسٹین کورڈا سے۶۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گریگور دمتروف  کارین خاچانوف کو۷۔۶، ۴۔۶، ۵۔۷؍ سےہرا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK