Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نوواک جوکووچ اور ٹیلر فرٹز نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Updated: March 29, 2025, 11:41 AM IST | Florida

میامی اوپن میں سربیا کے نمبروَن کھلاڑی نے کورڈا کو مات دی ۔ ٹیلر نے میتھیو کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے میامی اوپن میں مردوں کے زمرے کے سیمی فائنل میں امریکہ کے سبسٹین کورڈا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایک گھنٹہ۲۴؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جمعرات کو عالمی نمبر ۵؍ جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں بریک ڈاؤن سے واپسی کی اور کورڈا پر ۶۔۷، ۳۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ایک اور میچ میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے کوارٹر فائنل میں میتھیو بیریٹینی کو  ۵۔۷، ۷۔۵، ۵۔۷؍ کے اسکور سے  شکست دی۔  

یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا کی واپسی سے ممبئی انڈینس مضبوط

اس فتح کے ساتھ ہی ۳۷؍سالہ جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرس ۱۰۰۰؍ ایونٹ کے آخری ۴؍ میں پہنچنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔یہ کوارٹر فائنل میچ بدھ کی رات کھیلا جانا تھا، لیکن خواتین کا کوارٹر فائنل جیسکا پیگولا اور ایما راڈوکانو کے درمیان رات ۱۱؍بجے تک کھیلے جانے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ بلغاریہ کے۱۴؍ویں سیڈیافتہ گریگور دیمتروف سے ہوگا۔  جوکووچ۲۰۱۶ء کے بعد اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔میچ کے بعد نوواک جوکووچ نے کہا کہ یہ میری اب تک کی بہترین سرونگ پرفارمنس تھی، میں کافی نروس تھا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کورڈا بہت جارحانہ اور باصلاحیت کھلاڑی ہے۔
میامی اوپن میں سبالینکا اور پیگولا کے درمیان خطابی مقابلہ
 فلوریڈا(ایجنسی): میامی اوپن میں سنیچر کو دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ایرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس اسٹار جیسیکا پیگولا کے درمیان خطابی مقابلہ ہوگا۔  جمعہ کو  یہاں کھیلے جانے والے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میچ میں بیلاروسی کی ۲۶؍ سالہ سبالینکا نے چھٹی سیڈ یافتہ جیسمین پاؤلینی کو۲۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔ سبالینکا اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوا ہے اور وہ زبردست فارم میں ہیں۔  ۳؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن  سبالینکا کا یہ مسلسل دوسرا فائنل ہے۔ ادھر ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں ۲؍ گھنٹے۲۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں امریکہ کی جیسیکا پیگولا نے فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا کو۶۔۷، ۷۔۵، ۳۔۶؍کو ہرایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK