• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی۲۰؍ اسکواڈس کا اعلان کیا

Updated: December 05, 2024, 10:15 AM IST | Karachi

نسیم شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے کےلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں، ادھر شاہین شاہ آفریدی کو پھر ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ بال ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی تینوں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔  نسیم شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے کےلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں، ادھر شاہین شاہ آفریدی کو پھر ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔  ٹیم جنوبی افریقہ دورے کے دوران۳؍ ٹی۲۰،۳؍ون ڈے انٹرنیشنل اور ۲؍ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ دورے کا آغاز۱۰؍ دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی۲۰؍میچ سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے۱۷؍ دسمبر کو پارل میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچ بالترتیب ۲۶؍ دسمبر اور ۳؍ جنوری کو سینچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ: نیپال نے افغانستان کو ایک وکٹ سے مات دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ورک لوڈ مینجمنٹ  کے طور پر وائٹ بال کے میچوں کےلیے منتخب کیا گیا تاکہ وہ آئی سی سی  چمپئن  ٹرافی ۲۰۲۵ء کےلیے اپنی بہترین فٹنیس اور فارم برقرار رکھ سکیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس ہیں جو آخری بار اگست ۲۰۲۱ء میں جمائیکا میں کھیلے تھے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں۱۹؍ وکٹ لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK