• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیرالمپکس ۲۰۲۴ء: ہرویندر سنگھ گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی تیر انداز بنے

Updated: September 05, 2024, 3:08 PM IST | Paris

پیرا لمپکس ۲۰۲۴ء میں یہ ہرویندر سنگھ کا لگاتار دوسرا تمغہ ہے اور ہندوستان کیلئے پیرا آرچری میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن فائنل تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پرہرویندر سنگھ کو صدر، نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر کھیل نے مبارکباد پیش کی۔

Harvinder Singh showing the gold medal. Photo: INN.
ہرویندر سنگھ طلائی تمغہ دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی تیر انداز ہرویندر سنگھ نے لگاتار میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کو پیرس پیرا اولمپک گیمز میں لوکاس سیزیک کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ کھیلے گئے فائنل میچ میں ہرویندر نے پولینڈ کے لوکاس سیزیک کوصفر- ۶؍ سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس کارنامے کے ساتھ، ہرویندر پیراولمپکس اور اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اور پیرالمپکس کے لگاتار دو ایڈیشن میں تمغے جیتنے والے پہلے اور واحد ہندوستانی تیر انداز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ہرویندر نے ایران کے محمد امیری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں ایران کے محمد امیری کو۳- ۷؍ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے پیرالمپکس۲۰۲۴ء میں پیرا آرچری کیلئے ہندوستان کا دوسرا تمغہ یقینی بنایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یو ایس اوپن: خواتین میں نوارو اور سبالینکا آخری ۴؍ میں داخل

بتا دیں کہ ہرویندر نے کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا کے جولیو رامیرز ہیکٹرکو شکست دی اور مسلسل دوسری بار سیمی فائنل میں پہنچے۔ اس سے قبل ہندوستانی کھلاڑی نے انڈونیشیا کے سیٹیوان کو شکست دے کر مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ہرویندر نے انڈونیشیا کے سیٹیوان کو۶- ۲؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ واضح رہے کہ پیرالمپکس ۲۰۲۴ء میں ہندوستان نے مجموعی طور پر ۲۴؍ تمغے حاصل کئے ہیں جن میں ۵؍ گولڈ، ۹؍ سلور اور۱۰؍ برونز میڈلز شامل ہیں۔ 
صدر، نائب صدر اور وزیراعظم نے ہرویندر سنگھ کو مبارکباد پیش کی
 صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے پیرا ایتھلیٹ ہرویندر سنگھ کو مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن فائنل تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK