• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رافیل ندال کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ڈیوس کپ آخری مقابلہ

Updated: October 10, 2024, 10:04 PM IST | Barcelona

ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل ندال نے آج اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ڈیوس کپ ان کے ٹینس کریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔

Rafael Nadal. Image: X
رافیل ندال۔ تصویر: ایکس

ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل ندال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ ڈیوس کپ کے فائنل کے بعد ۳۸؍ سال کی عمر میں ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ندال نے آج سوشل میڈیا پر ایک اعلان میں کہا کہ ’’واقعی، میں نے جو کچھ بھی تجربہ کیا ہے، وہ ایک خواب سا ہو گیا ہے۔ میں اپنی پوری اور ہر طرح سے کوشش کرنے کے بعد، مکمل ذہنی سکون کے ساتھ (ٹینس) چھوڑتا ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ ندال نے ایک بے مثال دور کے دوران ۲۲؍ گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتے ہیں۔ ہسپانوی کھلاڑی نے اشارہ کیا کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مسلسل چوٹوں کے مسائل کے سبب کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ یہ کچھ سال مشکل رہے ہیں، خاص طور پر آخری دو سال۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں بغیر کسی پابندی کے کھیلنے کے قابل ہوں۔ یہ واضح طور پر ایک مشکل فیصلہ ہے، جس کیلئے مجھے کچھ وقت لگا ہے۔ لیکن اس زندگی میں، ہر چیز کا ایک آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔‘‘ ندال کو ’’کنگ آف کلے‘‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے ۱۴؍ فرنچ اوپن چیمپئن شپ جیتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: شکیب الحسن نے ملک میں پھیلی بدامنی کے دوران خاموشی پر معافی مانگی

ندال نے مزید کہا کہ وہ ڈیوس کپ میں اپنا کریئر ختم کرنے کیلئے پرجوش ہیں، جو اسپین کے شہر ملاگا میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا آخری ٹورنامنٹ ڈیوس کپ کا فائنل ہو گا اور میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔ ایک پیشہ ور ٹینس کھلاڑی کے طور پر اپنی پہلی بڑی خوشیوں میں سے ایک کے بعد مَیں پھر وہیں آگیا ہوں۔ ۲۰۰۴ء میں سیویل میں ڈیوس کپ کا فائنل کھیلا تھا، اور اب اسی کے ساتھ کریئر ختم کرنا چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں سبکدوشی کا یہ مناسب وقت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK