• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: شکیب الحسن نے ملک میں پھیلی بدامنی کے دوران خاموشی پر معافی مانگی

Updated: October 10, 2024, 6:09 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کے مشہور کرکٹر شکیب الحسن نے ایک معذرت نامہ جاری کیا ہے، اس میں انہوںنے حالیہ طلبہ کی تحریک جس میں شیخ حسینہ کو اقتدار سےبے دخل کر دیا گیا تھا، اپنے خاموش رہنے پر عوامی طور پر معافی طلب کی ہے۔شکیب الحسن شیخ حسینہ کے دور اقتدار میں رکن پارلیمنٹ تھے، اور وہ باوقار طریقے سے کرکٹ سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔

Bangladesh`s famous cricketer Shakib ul Hasan. Photo: INN
بنگلہ دیش کے مشہور کرکٹرشکیب الحسن ۔ تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کے مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی شکیب الحسن نے حالیہ عوامی تحریک کے دوران خا موش رہنے پر عوامی سطح پر غیر مشروط معذرت کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں شکیب نے کہا ’’ میں ان تمام طلبہ کیلئے اپنی تعظیم پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بھید بھاؤ کے خلاف جدو جہد میں حصہ لیا، زخمی ہوئے ، شہید ہوئے ۔‘‘۲۱؍ اکتوبر کو ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ جہاں وہ اپنے بیوی بچوں سمیت رہائش پذیر ہیں۔شکیب جن پربنگلہ دیش میں قتل کا الزام ہے، اور جو شیخ حسینہ کے دور اقتدار میں رکن پارلیمنٹ تھے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’ جبکہ قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے، اور کسی کے پیاروں کے کھو جانے کی بھر پائی کوئی نہیں کر سکتا، ایسے وقت میں میری خاموش سے جنہیں بھی اذیت ہوئی ہے ، میں ان تمام سے معافی کا طلبگار ہوں ، اگر آپ کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی ویسا ہی محسوس کرتا جیسا آپ کر رہے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: جاپان: نئے وزیراعظم اشیبا نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، ۲۷؍ اکتوبر کو الیکشن

۳۷؍ سالہ شکیب الحسن نے ۷۱؍ پانچ روزہ میچ کھیلے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے پانچ روزہ میچ میں کھیلنےکی خواہش ظاہر کی تھی ، جبکہ موجودہ حکومت ان کے تحفظ کا انتظام کرے، ہندوستان میں کھیلنے کے بعد وہ عرب امارات چلے گئے تھے۔ ٹی ۲۰؍ سے انہوں نے جون عالمی کپ میں ہی سبکدوشی کا اعلان کر دیا تھا۔شکیب پر الزام ہے کہ انہوں نے حالیہ تحریک کے دوران ایک طالب علم کا قتل کر دیا تھا۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے شکیب کی اس خواہش کو مستردکر دیا ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کوئی حفاظتی ایجنسی نہیں ہے، اور ہم کسی طرح کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ لیکن حکومت کےکھیل کے مشیر آصف محمود کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنا سیاسی نظریہ واضح کریں تو انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیل نے ممنوعہ ڈرون ’’کواڈ کاپٹر‘‘ کے ذریعے ۱۰۰۰؍ فلسطینیوں کو شہید کیا

اپنے معذرت نامے میں شکیب نے اپنے کرکٹ سے جڑےکیرئیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی فلاح کیلئے سیاست میں شمولیت اختیار کی، وہ عوامی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے تھے، لیکن بنیادی طور پر وہ ایک کرکٹر ہی رہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شکیب کا یہ معذرت نامہ ان کے پسندیدہ میدان شیرے بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں آخری ٹیسٹ میچ کے بعدبا وقار الوداعی تقریب کے انعقاد کے مقصد کیلئے ہو۔ کیونکہ انہوں نے اپنے معذرت نامے میں جذباتی باتیں لکھیں ہیں، اور اپنی کامیابی کاسارا کریڈٹ اپنے مداحوں کے نام کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK