• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نتائج کیلئے خطرہ مول لینا ہی ہوگا: روہت شرما

Updated: October 06, 2024, 12:29 PM IST | New Delhi

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ نتیجہ کیلئے خطرہ مول لینا ہی ہوگا۔

Rohit Sharma Photo: INN
روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ نتیجہ کیلئے  خطرہ مول لینا ہی ہوگا۔ روہت نے بی سی سی آئی ٹی وی پر کہاکہ ’’ گیندبازوں نے پہلے اچھا کام کیا اور ہم نے  ضرورت کے مطابق وکٹ حاصل کئے اور جب ہم بلے بازی کیلئے باہر گئے تو ہمیں نتیجہ کیلئے  تھوڑا سا خطرہ مول لینا پڑا۔ میں جانتا ہوں کہ نتیجہ کسی بھی طرح سے نکل سکتا تھا، لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کا ۲۷؍سال بعد ایرانی کپ پر قبضہ

کوچ گوتم گمبھیر اور دیگر کھلاڑی بھی یہی سوچ رہے تھے کیونکہ ایسے نتائج حاصل کرنے کیلئے  آپ کو ہمت کرنی ہوگی۔ جب حالات ٹھیک ہوئے تو سب کچھ اچھا لگنے لگا اور وہاں سے حالات تیزی سے بدلنے لگے۔ اگر اس وقت معاملات اپنی جگہ پر نہ ہوتے تو ہر کوئی اس فیصلے پر تنقید کرتا، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہم چینج روم کے اندر کیا سوچتے ہیں۔ یہ وہی ہے جو اہم ہے اور اسی کے ساتھ ہم اس میچ میں گئے تھے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’ہماری حکمت عملی واضح تھی کہ ہم جو نتیجہ چاہتے ہیں اور ہم اس نتیجہ کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK