• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آپ کی طرح کسی اور نےمجھے ٹکر نہیں دی: راجر فیڈرر کا رافیل ندال کے نام خط

Updated: November 19, 2024, 10:10 PM IST | New Delhi

ڈیوس کپ مقابلے کے بعد ریٹائر ہونے والے ٹینس کھلاڑی رافیل ندال کیلئے راجر فیڈرر نے جذباتی خط لکھا۔

Rafael Nadal and Roger Federer. Photo: X
رافیل ندال اور راجر فیڈرر۔ تصویر: ایکس

 سوئزرلینڈ کے سابق عظیم ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنے قریبی دوست رافیل ندال کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسپین کے عظیم ٹینس کھلاڑی رافیل گھریلو مداحوں کے سامنے منعقد ہونے والے ڈیوس کپ فائنل کے ذریعے ٹینس کو الوداع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لال بجری کے بادشاہ ندال ڈیوس کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس لیجنڈ کھلاڑی نے ۲۲؍گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کئے ہیں۔

رافیل ندال کے نام راجر فیڈرر کا خط۔ تصویر: ایکس

راجر فیڈرر نے ان کےلئے خط میں لکھا’’ آپ ٹینس سے ریٹائر ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔  اس سے پہلے کہ میں جذباتی ہو جاؤں، میرے پاس کچھ چیزیں ہیں جو بتانا چاہتا ہوں۔ آپ نے مجھے کئی بار شکست دی اور مجھے آپ کے خلافکم کامیابی ملی ہے۔ جس طرح سے آپ نے مجھے چیلنج کیا مجھے ٹکر دی، میں نے شاید ہی کسی اور کے مقابلے میں ان چیلنجوں کو محسوس کیا۔ میں توہم پرستی پر یقین نہیں رکھتالیکن آپ  اپنے کھیل کو اگلے درجے تک لے گئے۔ ٹینس کورٹ پر بھی آپ کا سارا عمل مختلف تھا۔پانی کی بوتلیں جمع کرنا، بال ٹھیک کرنا، یہ سب کچھ الگ تھا۔ مجھے یہ سب پسند آیا کیونکہ یہ بہت منفرد تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مائیک ٹائسن اور جیک پال میچ: باکسنگ کے شعبے میں ریکارڈ سٹہ لگایا گیا

یاد رہے کہ فیڈرر اور ندال ٹینس کی تاریخ کے سب سے مضبوط اور مشہور حریف ہیں۔ ان کے درمیان ۴۲؍گرینڈ سلیم  خطابات ہیں۔ فیڈرر کے پاس  گراس کورٹ پر ریکارڈ ۸؍ ومبلڈن ٹائٹل ہے جبکہ ندال کے پاس  لال مٹی پر ناقابل یقین ۱۴؍فرینچ اوپن  خطاب ہیں جس سے انہیں’ کنگ آف کلے‘کالقب ملا۔ کورٹ پر’ دشمنی‘ کے باوجود دونوں کورٹ سے باہر بہت اچھے دوست ہیں۔ ۲؍ سال قبل لندن میں لیور کپ کے دوران جب راجر فیڈرر پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہہ رہے تھے تو رافیل ندال ان کے بالکل پاس بیٹھے تھے۔ اُس وقت دونوں بہت جذباتی تھے اور ان کی آنکھوں میں آنسو صاف نظر آرہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK