• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مائیک ٹائسن اور جیک پال میچ: باکسنگ کے شعبے میں ریکارڈ سٹہ لگایا گیا

Updated: November 19, 2024, 7:53 PM IST | Texas

مائیک ٹائسن اور جیک پال کے درمیان باکسنگ مقابلے کے تعلق سے شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ باکسنگ کے شعبے میں ریکارڈ سٹہ لگایا گیا۔سٹہ بازوں کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ٹائسن نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ہو لیکن سٹہ بازوں کیلئے یہ مقابلہ انتہائی فائدہ مند رہا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سیزر اسپورٹس بک کے ٹریڈنگ کے نائب صدر کریگ میکلو نے کہا کہ مائیک ٹائسن اور جیک پال کے مابین ہونے والا مقابلہ مسابقتی نقطہ نظر سے مایوس کن ہو سکتا ہے لیکن اس میں ریکارڈ سطح پر سٹہ بازی ہوئی۔بیٹ ایم جی ایم نے کہا یوٹیوب اسٹار اور ۵۸؍ سالہ ٹائسن کے درمیان باکسنگ مقابلہ میں اسپورٹس بک نے بیٹ ایم جی ایم کی تاریخ میں کسی بھی جنگی کھیل سے تین گنا اور چار گنا زیادہ رقم حاصل کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مصری پاورلفٹر فاطمہ عمر نے معذوری کو کمزوری نہیں اپنی طاقت بنالیا

میکلو نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اس مقابلے میں زبردست دلچسپی ہوگی، لوگ ان کا مقابلہ دیکھنے کیلئے کافی مشتاق تھے۔حالانکہ مائیک ٹائسن بوڑھے ہو رہے تھے لیکن لوگ بوڑھےنہیں ہورئے تھے۔ہو سکتا ہے کہ سابق ہیوی ویٹ چیمپین مائیک ٹائسن نے مقابلے کے نقطہ نظر سے مایوس کیا ہو لیکن اس مقابلے میںریکارڈ سٹہ بازی ہوئی۔ڈرافٹ کنگز کے اسپورٹس آپریشنز کے ڈائریکٹر جانی ایویلو نے کہا کہ یہ لڑائی اس کا سب سے زیادہ شرط لگانے والا باکسنگ میچ بھی تھا۔سٹہ باز ٹائسن کو رنگ میں واپس دیکھنے کیلئے تڑپ رہے تھے، اور باکسنگ کے ستارے کے اس مقابلے کا گواہ بننا چاہتے تھے۔ہم دیکھیں گے کہ جیک پال اگلامقابلہ کس سے کرتا ہے۔ لیکن اس کے مقابلے نے ہمارے پلیٹ فارم پر بے پناہ رونق اور بے مثال ایکشن پیدا کرنے کا ثبوت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شمس ملانی کی خطرناک گیند بازی کے سامنے ادیشہ کے بلے باز ڈھیر

واضح رہے کہ سٹہ میں لگائی جانے والی رقم سے ہی موازنہ کیا جائے یہ ضروری نہیں۔کیونکہ ماضی میں ٹائسن کا سب سے سب سے بڑا مقابلہ ایسے وقت میںہواتھا جب ۲۰۱۸ء سے پہلے نیواڈا کے باہر کھیلوں پر سٹہ بازی غیر قانونی تھی۔اور اب بھی ۳۸؍ ریاستوں میں قانونی نہیں ہے۔ اگرچہ پال ۱۷۵؍ پسندیدہ تھا، بیٹ ایم جی ایم میں ۶۷؍ فیصدٹکٹ اور ۵۳؍ رقم ٹائسن پر تھی۔بیٹ ایم جی ایم کے سینئر ٹریڈر الیکس ریلا نے کہا کہ ’’ پال کی فتح اسپورٹس بک کیلئےایک اچھاحاصل  تھا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK