• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو۶۸؍ رن سے شکست دی

Updated: September 23, 2024, 10:08 PM IST | New Delhi

پربت جے سوریا کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے ۵؍ویں دن پیر کو نیوزی لینڈ کو۶۸؍ رن سے شکست دے دی۔ پیرکو میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اتوار کے اسکور ۸؍ وکٹوں پر۲۰۷؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پربت جے سوریا کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے ۵؍ویں دن پیر کو نیوزی لینڈ کو۶۸؍ رن سے شکست دے دی۔ پیرکو میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اتوار کے اسکور ۸؍ وکٹوں پر۲۰۷؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں صرف ۲؍ رن کا اضافہ ہوا تھا جب پربت نے سنچری کی راہ پر گامزن راچن رویندر(۹۲؍رن) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ ۲؍ رن کے بعد پربت نے ولیم اورورک (صفر) کو بولڈ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کو ۲۱۱؍رن پر سمیٹ دیا اور میچ۶۸؍ رن سے جیت لیا۔ میچ میں ۹؍ وکٹ لینے والے سری لنکا کے اسپنر پربت جے سوریا کو عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف۶۸؍ رن سے انگلینڈ کی شکست

اس سے قبل۲۷۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ ۶؍ رن کے اسکور پر ڈیون کونوے (۴؍رن) کے وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد پربت نے کین ولیمسن (۳۰؍رن)کو کے مینڈس کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کیا۔ ٹام لاتھم(۲۸؍رن) کو دھننجے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ٹام بلنڈل (۳۰؍رن) پربت کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرنے سب سے زیادہ ۹۲؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ۷؍ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔
 سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے ۶۸؍ رن کے عوض ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ رمیش مینڈس نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ دھننجے ڈی سلوا اور اسیتھا فرنانڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں دیموت کرونارتنے (۸۶؍رن)، دنیش چندیمل (۶۱؍رن) اور انجیلو میتھیوز (۵۰؍رن) کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر۳۰۹؍ رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے سری لنکا کو چوتھے دن کے دوسرے سیشن سے قبل ہی دوسری اننگز میں ۳۰۹؍رن پر ڈھیر کر دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ ولیم اورورک نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیل سینٹنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔
پہلی اننگز میں سری لنکا نے کامندو مینڈس (۱۱۴؍رن) کی سنچری اور کوسل مینڈس (۵۰؍رن) کی نصف سنچری کی بدولت۳۰۵؍ رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ اعجاز پٹیل اور گلین فلپس نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ٹم ساؤدی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ٹام لاتھم (۷۰؍رن)، ڈیرل مشیل(۵۷؍رن)، کین ولیمسن (۵۵؍رن) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ ۴۹؍رن) کی اننگز کی بدولت۳۴۰؍ رن بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ رمیش مینڈس نے ۳؍ وکٹ حاصل کیں۔ دھننجے ڈی سلوا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK