دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ رمن سبرامنین، جرمن ماہر کرس فائفر، تجربہ کار کوچ پاول ریہوریک، جولین جیرارڈ اور سابق ہندوستانی نمبر ون زوبن کمار الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس (یو ٹی ٹی) لیگ کے سیزن ۶؍ میں بطور کوچ اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔
EPAPER
Updated: April 03, 2025, 10:20 PM IST | Ahmedabad
دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ رمن سبرامنین، جرمن ماہر کرس فائفر، تجربہ کار کوچ پاول ریہوریک، جولین جیرارڈ اور سابق ہندوستانی نمبر ون زوبن کمار الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس (یو ٹی ٹی) لیگ کے سیزن ۶؍ میں بطور کوچ اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔
دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ رمن سبرامنین، جرمن ماہر کرس فائفر، تجربہ کار کوچ پاول ریہوریک، جولین جیرارڈ اور سابق ہندوستانی نمبر ون زوبن کمار الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس (یو ٹی ٹی) لیگ کے سیزن ۶؍ میں بطور کوچ اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔یہ ایڈیشن ایک تاریخی پہل ہے کیونکہ فرنچائز کو اپنے کوچنگ عملے کو آزادانہ طور پر منتخب کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ ان کے ساتھ واپسی کرنے والے کوچ ایلینا ٹیمینا، پیراگ اگروال، سبھاجیت ساہا، سومیادیپ رائے اور سچن شیٹی شامل ہیں جو اپنا دوسرا یو ٹی ٹی خطاب جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: خراج عقیدت: سلیم درانی نے ہندوستان کو ویسٹ انڈیزپر پہلی جیت دلائی تھی
ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام نیرج بجاج اور ویٹا دانی کے ذریعے پروموٹ ہونے والی یہ لیگ ۲۹؍مئی سے ۱۵؍ جون تک احمد آباد میں منعقد ہوگی۔ سبرامنیم، جو ۲۰۲۲ءکے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے ٹیبل ٹینس دستے کی قیادت کر چکے ہیں، سیزن ۲؍ کے چمپئن دبنگ دہلی ٹی ٹی کلب کی قیادت ڈیبیو کرنے والے جولین گرارڈ کے ساتھ کریں گے۔ پی فائفر، جو ۲۰۲۲ءسے ہندوستانی ٹیبل ٹینس میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں، احمد آباد ایس جی پائپرز کی کوچنگ کریں گے جبکہ ریہوریک، جن کے پاس کوچنگ کا ۳؍ دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے جے پور پیٹریاٹس کی رہنمائی کریں گے۔ کمار، جو اپنی یو ٹی ٹی کوچنگ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، کولکاتا تھنڈر بلیڈز کا چارج سنبھالیں گے۔