دیپتی شرما (۶؍ وکٹ اورناٹ آؤٹ ۳۹؍رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: December 28, 2024, 11:09 AM IST | Vadodara
دیپتی شرما (۶؍ وکٹ اورناٹ آؤٹ ۳۹؍رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
دیپتی شرما (۶؍ وکٹ اورناٹ آؤٹ ۳۹؍رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ۳؍ میچوں کی یکروزہ سیریز بھی تین صفرسے جیت لی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ۱۶۲؍رنوں کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی خواتین ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ۲۳؍کے اسکور پر اس نے ۲؍ وکٹیں گنوا دیں۔ اسمرتی مندھانا (۴) اور ہرلین دیول (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد پرتیکا راول اور کپتان ہرمن پریت کور نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۱۰؍ویں اوور میں ہیلی میتھیوز نے پرتیکا راول (۱۸) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ۱۳؍ویں اوور میں ایفی فلیچر نے ہرمن پریت کور (۳۲) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھئے: کیا روہت شرما کی یہ ٹیسٹ سیریز آخری ثابت ہوگی؟
جمیمہ روڈریگز اور دیپتی شرما نے اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتاری سے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے ۵۶؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔ ۲۵؍ویں اوور میں کرشمہ رامہریک نے جمیمہ روڈریگز (۲۹) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ دیپتی شرما اور رچا گھوش نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ۵؍ وکٹوں سے جیتنے میں مدد دی۔ دیپتی شرما نے ۴۸؍گیندوں میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر رن (ناٹ آؤٹ ۳۹) رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہیں رچا گھوش نے طوفانی انداز میں ۱۱؍گیندوں میں ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر رن ناٹ آؤٹ ۲۳؍رنبنائے۔ ہندوستان نے ۲ء۲؍ اوور میں ۱۶۷؍رن بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۱۶۲؍کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی تھی۔