• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کھلاڑیوں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یاد کیا

Updated: December 28, 2024, 10:41 AM IST | New Delhi

:ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر دنیائے کھیل نے بھی اپنے رنج و غم کااظہار کیا اور تعزیتی پیغام سوشل میڈیا پر بھیج کر انہیں خبراج عقیدت پیش کیا۔

Former Prime Minister of India Manmohan Singh. Photo: INN
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر دنیائے کھیل نے بھی اپنے رنج و غم کااظہار کیا اور تعزیتی پیغام سوشل میڈیا پر بھیج کر انہیں خبراج عقیدت پیش کیا۔آسٹریلیا میں کھیل رہی ہندوستان کی مرد کرکٹ ٹیم کھیل کے دوسرے دن جب میدان پر اتری تو ان کے بازو میں سیاہ فیتے بندھے ہوئے تھے وہیں ہندوستان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے یکروزہ میچ میں کھیلنے اتری ہندوستان کی خواتین ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی کالے فیتے اپنے بازو میں باندھ کر میچ کھیلا۔ ایک نظر چند کھلاڑیوں کے تعزیتی پیغام پر جو انہوںنے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال  پوسٹ کئے۔
 میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اچانک انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ جب بھی ہندوستان کو کسی بحران کا سامنا کرنا پڑا،   انہوں نے  پُرسکون انداز میں ان کا سامنا کیا۔ ان کے تعاون کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان کے خاندان اور چاہنے والوں سے تعزیت:ہربھجن سنگھ
ڈاکٹر منموہن سنگھ ہمارے ملک کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان کیلئے بہت سی عظیم خدمات انجام دیں۔ انھوں نے ہندوستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت کوششیں کیں۔ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے گہری تعزیت: یوراج سنگھ

یہ بھی پڑھئے: بے بی جان: پرانی شراب کو نئی بوتل میں پیش کرنے کی کوشش

اوپر والا آپ کی روح کو سکون دے ڈاکٹر منموہن سنگھ جی۔ آپ کی خاموشی آپ کی طاقت تھی، حکمت اور عاجزی واقعی متاثر کن تھی۔ میری ان سے ۲۰۱۳ءمیں ایک مختصر بات چیت ہوئی تھی جس نے دیر پا تاثر چھوڑا  ہے۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت: پی وی سندھو
’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال ہندوستان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ملک کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میری دعائیں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں: سچن تینڈولکر
وہ ایک سچے وژنری اور عظیم لیڈر تھے۔ ہندوستان کی ترقی میں ان کے تعاون اور ان کی قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے میری دلی تعزیت: محمد سمیع
 ہندوستان آج ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا جس نے اپنی غیر معمولی ذہانت، سادگی اور وژن سے ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ صرف ایک وزیر اعظم نہیں تھے بلکہ وہ ایک مفکر، ماہر اقتصادیات اور ایک سچے محب وطن تھے۔ان کی پُرسکون قیادت کا انداز اور معاشی دور اندیشی نے ۱۹۹۱ءکی اقتصادی اصلاحات سے لے کر عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ قائم کرنے تک ملک کو ایک نئی سمت دی۔ ان کے ہر لفظ میں انکساری اور حکمت کی گہرائی تھی۔ملک کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، سر:وینش پھوگاٹ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK