• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈر۱۹؍ ایشیا کپ: ہندوستان نے متحدہ عرب امارات کو شرمناک شکست سے دوچار کیا

Updated: December 05, 2024, 10:22 AM IST | Sharjah

ٹیم انڈیا کی ۱۰؍وکٹ سے فتح ۔یودھجیت گوہا ،چیتن شرما اور ہاردک کی مہلک گیند بازی ۔ویبھو سوریا ونشی اور آیوش مہاترے کی دھماکہ خیز بلے بازی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یودھجیت گوہا (۳؍ وکٹ)، چیتن شرما اور ہاردک راج (۲۔۲؍ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کے بعد ویبھو سوریاونشی (ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن) اور آیوش مہاترے (۶۷؍رن) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے۱۲؍ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو۱۰؍ وکٹ سے شکست دی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’مفاسا‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز، شاہ رخ خان نے ’’جوان‘‘ کا ڈائیلاگ استعمال کیا

۱۳۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی اوپننگ جوڑی ویبھو سوریاونشی اور آیوش مہاترے نے طوفانی بلے بازی کی اور صرف۱۶ء۱؍ اوورس میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے۱۴۳؍ رن بنا کر ۱۰؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ ویبھو سوریاونشی نے ۴۶؍ گیندوں پر ۳؍ چوکے اور۶؍ چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۷۶؍ رن بنائے اور آیوش مہاترے نے ۵۱؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۶۷؍ رن بنائے۔ اس سے قبل بدھ کو متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے آنے والے یو اے ای کا آغاز اچھا نہ رہا اور ۱۷؍رن  کے اسکور پر اس کے ۲؍ وکٹ گر گئے۔ آریان سکسینہ (۹) اور یاین رائے (صفر) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ۱۵؍ویں اوور میں ہاردک راج نے ایتھن ڈیسوزا (۱۷ ) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اکشت رائے  ۲۶، محمد ریان  ۳۵؍ اور ادیش سوری  ۱۶؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی گیندبازی اٹیک کے سامنے یو اے ای کے ۷؍ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور یو اے ای کی پوری ٹیم  ۴۴؍ اوورس میں ۱۳۷؍ رن پر  سمٹ گئی۔

انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ : پاکستان نے جاپان کو ۱۸۰؍ رن سے شکست دے دی

محمد ریاض اللہ (ناٹ آؤٹ ۶۶؍رن)، شاہ زیب خان (۴۵؍رن) اور فہم الحق (۳۴؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد محمد حذیفہ (۵؍ وکٹ) کی مہلک بولنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے۱۱؍ویں ون ڈے میں بدھ   کو   جاپان کو ۱۸۰؍ رن سے شکست دے دی۔
  ۲۴۴؍رن کے ہدف کے تعاقب میں جاپانی ٹیم کو محمد حذیفہ  ۵؍وکٹ، محمد احمد، احمد حسین نے ۲۔۲؍ اور فہم الحق نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ جاپان کی جانب سے نہار پرمار نے سب سے زیادہ (۲۵؍رن) اننگز کھیلی۔ جاپان کے۱۰؍ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ پاکستانی بولرس نے جاپان کو ۲۸ء۳؍اوورس میں۶۸؍ رن پر آؤٹ کر دیا اور میچ ۱۸۰؍ رن  سے جیت لیا۔
 اس سے قبل بدھ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور جاپانی بولرس نے شروع میں پاکستانی بلے بازوں میں سے کسی کو بھی زیادہ دیر تک پچ پر ٹکنے نہیں دیا۔ کپتان سعد بیگ  ۳ ، ہارون ارشد ۹، فرحان یوسف ۱۰، فہم الحق  ۳۴؍ اور طیب عارف ۲۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم ۲۵؍ویں اوور میں۱۰۰؍ رن تک ۵؍ وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں تھی۔ ایسے بحران کے وقت شاہ زیب خان اور محمد ریاض اللہ نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان۸۲؍ رن کی شراکت ہوئی۔ چھٹے وکٹ کے طور پر شاہ زیب خان  ۴۵؍رن کا وکٹ گرا۔ محمد ریاض اللہ ۶۶؍ اور احمد حسین  ۳۰؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ۵۰؍ اوورس میں۶؍ وکٹ  پر۲۴۳؍ رن  بنائے۔ جاپان کی جانب سے نہار پرمار نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK