• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ۷؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: December 12, 2024, 10:39 AM IST | Basseterre

جیڈن سیلز (۴؍ وکٹ)، برینڈن کنگ (۸۹؍رن) ، ایون لوئس (۴۹؍رن) اور کیسی کارٹی(۴۵؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جیڈن سیلز (۴؍ وکٹ)، برینڈن کنگ (۸۹؍رن) ، ایون لوئس (۴۹؍رن) اور کیسی کارٹی(۴۵؍رن) کی  شاندار کارکردگی کی بدولت  ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سید مشتاق علی ٹرافی: لقمان میری والا کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بڑودہ کی فتح

۲۲۸؍ رن کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کے لئے برینڈن کنگ اور ایون لوئس کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لئے ۱۰۹؍رن جوڑے۔۲۱؍ویں اوور میں رشاد حسین نے ایون لوئس (۴۹؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ برینڈن کنگ (۸۹؍رن) کی صورت میں گرا۔ انہیں  ۲۹؍ ویں اوور میں ناہید رانا نے بولڈ آؤٹ کیا۔۱۹۷؍ رن  کے اسکور پر کیسی کارٹی (۴۵؍رن) ویسٹ انڈیز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ کپتان شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ 17) اور شرفن ردرفورڈ (ناٹ آؤٹ ۲۴؍رن ) نے۳۶ء۵؍ اوور میں ۳؍ وکٹ  پر۲۳۰؍ رن بنائے اور بنگلہ دیش پر ۷؍وکٹ  سے کامیابی حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا، رشاد حسین اور عفیف حسین دھربو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے محمود اللہ۶۲  ، تنزید حسن ۴۶، تنظیم حسن شکیب ۴۵، عفیف حسین دھربو ۲۴؍رن اور شرف الاسلام ۱۵؍رن  کا تعاون کیا۔ ویسٹ انڈیز کے بولنگ  اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم۴۵ء۵؍ اوورس میں۲۲۷؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ گڈاکیش موتی کو۲؍ وکٹ ملے۔ مارکینو مینڈلی، روماریو شیفرڈ، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK