ویسٹ انڈیز نے ایفی فلیچر (۳؍ وکٹ ) کی شاندار اننگز کے بعد کیانا جوزف (۳۱؍رن) اور ڈینڈرا ڈوٹن (ناٹ آؤٹ۲۸؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے۸؍ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کو۵۰؍گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹ سےشکست دے دی۔
EPAPER
Updated: October 07, 2024, 9:48 PM IST | New Delhi
ویسٹ انڈیز نے ایفی فلیچر (۳؍ وکٹ ) کی شاندار اننگز کے بعد کیانا جوزف (۳۱؍رن) اور ڈینڈرا ڈوٹن (ناٹ آؤٹ۲۸؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے۸؍ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کو۵۰؍گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹ سےشکست دے دی۔
۱۰۰؍ رن کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اسٹیفنی ٹیلر ۴؍رن اور کپتان ہیلی میتھیوز ۸؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شمن کیمپ بیل ۲؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ کیانا جوزف نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے۱۸؍ گیندوں پر ۳؍چوکے اور ایک چھکا لگا کر۳۱؍ رن بنائے۔ انہیں نویں اوور میں اولیویا بیل نے آؤٹ کیا۔ ڈینڈرا ڈوٹن ۱۵؍ گیندوں پر۲۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور شنیل ہنری۱۰؍ گیندوں پر۱۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز نے۱۱ء۴؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ پر۱۰۱؍ رن بنانے کے بعد یہ میچ ۶؍ وکٹ سے جیت لیا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولیویا بیل نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ریچل سلیٹر اور پریاناج چٹرجی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو۹۹؍ رن تک محدود کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: انگلینڈ کی ۲۱؍ رن سےفتح
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے اتری اسکاٹ لینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی۔ ویسٹ انڈیز کے گیند باز شروع سے ہی اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں پر حاوی رہے۔ ہیلی میتھیوز نے۱۳؍ رن کے اسکور پر ساسکیا ہورلی (۱۱؍رن) کو ڈوٹن کے ہاتھوں کیچ کروا کر ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ اسکور میں صرف ۲؍ رن کا اضافہ ہوا تھا کہ شنیل ہنری نے سارہ برائس (۲) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔
اس کے بعد کپتان کیتھرین برائس اور ایلسا لسٹر نے ٹیم کا اسکور۵۹؍ رن تک پہنچا دیا۔ فلیچر نے ۱۲؍ویں اوور میں لسٹر کو رامہریک کے ہاتھوں کیچ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی وکٹ وقفے وقفے سے گرتےرہیں۔ لورنا جیک ۱۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور ڈارسی کارٹر۱۴؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر صرف۹۹؍ رن بنا سکی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے لسٹر نے سب سے زیادہ ۲۶؍رن بنائے۔ویسٹ انڈیز کیلئے فلیچر نے ۴؍ اوورس میں۲۲؍ رن دے کر سب سے زیادہ ۳؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ شنیل ہنری، ہیلی میتھیوز، کرشمہ رامہریک نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔