Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا ۲۵ء: جان سینا نے تاریخ رقم کی، ۱۷؍ واں خطاب جیتا

Updated: April 21, 2025, 10:02 PM IST | Las Vegas

جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ریسل مینیا ۴۱؍ کی چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ اس طرح وہ سب سے زیادہ مرتبہ (۱۷؍ مرتبہ) یہ خطاب جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

John Cena. Picture: INN
جان سینا۔ تصویر: آئی این این

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا ۴۱؍ کی چیمپئن شپ جان سینا نے اپنے نام کرلی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں جان سینا نے کوڈی رہوڈز کو زبردست شکست دی اور چیمپئن شپ پر قبضہ کرلیا۔ واضح رہے کہ جان سینا ۱۶؍ مرتبہ یہ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام اہم خطاب جیت چکے ہیں اور ۱۷؍ مرتبہ ریسل مینیا جیت کر انہوں نے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں کسی سے بھی زیادہ عالمی ٹائٹل جیت کر ریک فلیئر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگز کو ۹؍ وکٹ سے دی

اس سے قبل جان سینا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ۲۰۲۵ء کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ تاہم، وہ ہالی ووڈ میں اپنے اداکاری کے کریئر پر پوری توجہ دیں گے۔ یہ کئی وجوہات کی بنا پر ایک تاریخی رات تھی۔ اسے نیٹ فلکس پر نشر کیا گیا جسے دنیا بھر میں ۳۰۰؍ ملین افراد نے دیکھا۔واضح رہے کہ جان سینا نے ۲۰۰۴ء سے ۲۰۲۰ء تک مسلسل ریسل مینیا میں چیمپئن شپ کا خطاب جیتا ہے۔اس کے بعد انہوں نے ۲۰۲۳ء میں یہ باوقار اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK