• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مردانی‘‘ کے ۱۰؍ سال مکمل، ’’مردانی۳‘‘ پروڈکشن کے مرحلے میں

Updated: August 22, 2024, 5:35 PM IST | Mumbai

۲۲؍ اگست ۲۰۱۴ء کو رانی مکھرجی کی فلم ’’مردانی‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا حصہ ’’مردانی۲‘‘ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوا تھا۔ ’’مردانی۳‘‘ کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کی اسکرپٹ پر کام چل رہا ہے۔

Rani Mukherjee in a scene from `Mardaani`. Photo: INN
رانی مکھرجی ’’مردانی‘‘ کے ایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این

رانی مکھرجی ’’مردانی‘‘ سیریز کی تیسری فلم میں شیوانی شیواجی رائے کا اپنا مشہور کردار دوبارہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم میں وہ جرائم اور بدعنوانی سے نمٹنے والے ایک زبردست پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ان کا یہ کردار خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بن گیا ہے۔ ’’مردانی‘‘ ۲۲؍ اگست ۲۰۱۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ آج اسے ۱۰؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر یش راج فلمز کے ایک قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وائی آر ایف ۲۰۲۵ء کے اوائل میں ’’مردانی۔۳‘‘ کا پروڈکشن شروع کرنے والا ہے۔ خیال رہے کہ ’’مردانی۔۲‘‘ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’پاکیزہ‘‘ کے ۱۰؍ دلچسپ حقائق

ذرائع نے بتایا کہ ’’مردانی‘‘ ایک ایسی سیریز ہے جو رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑہ، دونوں ہی کو عزیز ہے۔ دونوں ہی کچھ عرصہ سے اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے تھے، اور اب ایک آئیڈیا پر کام شروع بھی ہوگیا ہے۔ اسکرین پلے فی الحال پری پروڈکشن میں جانے سے پہلے آخری مراحل سے گزر رہا ہے۔‘‘ مداحوں کو یقین ہے کہ ’’مردانی ۳‘‘ میں رانی مکھرجی زبردست ایکشن موڈ میں نظر آئیں گی اور اس فلم میں اس سے پہلے مقابلہ کرنے والے ویلن سے زیادہ خطرناک افراد کا سامنا کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد جان ابراہم کو قیمتی بائیک تحفے میں دی تھی

یاد رہے کہ ’’مردانی‘‘ میں طاہر راج بھسین اور ’’مردانی ۔۲‘‘ میں وشال جیٹھوا نے منفی کردار ادا کیا تھا۔ رانی مکھرجی اس پروجیکٹ کے بارے میں پرجوش ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ’’وہ شیوانی شیواجی رائے کا کردار ادا کرنا پسند کرتی ہیں، کیونکہ یہ ایک بااختیار اور مضبوط کردار ہے۔ ہندوستان میں کسی فلم فرنچائزی کی سربراہی کرنے والی خاتون کیلئے یہ ایک نایاب موقع ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK