امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کی اداکاری سے مزین فلم ’’سلسلہ‘‘ (۱۹۸۱ء)۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 04, 2025, 9:04 PM IST | Mumabi
امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کی اداکاری سے مزین فلم ’’سلسلہ‘‘ (۱۹۸۱ء)۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’سلسلہ‘‘، جس میں امیتابھ بچن، جیا بچن اور دیگر اور ریکھا نے ادکاری کی تھی، سنیما گھروں میں ری ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس فلم نے ۴؍ دہائیوں بعد ہی مداحوں کو راغب رکھنا جاری رکھا ہے۔ فلم فیئر نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ فلم ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ تاہم، اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
فلم فیئر نے اپنے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’سلسلہ‘‘۷؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیزہوگی۔ فلم کی کاسٹنگ کی بھی اپنی ایک کہانی ہے۔’’سلسلہ‘‘ میں ریکھا اور جیا بچن کے کردار منفرد تھے لیکن یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ پروین بابی کو ابتدائی طور پر فلم کے کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا تھا۔ رنجیت، جنہوں نے فلم میں اداکاری کی ہے، نے اے این آئی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’حقیقی طور پر پروین بوبی فلم میں کلیدی ہیروئن کے کردار کیلئے کاسٹ کی گئی تھیں لیکن بعد میں کسی تنازع کے سبب انہیں نکال دیا گیا تھا۔بعد ازیں اس فلم میں ریکھا اور جیا بچن نے اداکاری کی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ نے کنیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف۳۰؍دن کیلئے روک دیا، چین شامل نہیں
فلم فیئر میگزین کے اپنے انٹرویو میں ریکھا نے فلم میں ان کی اداکاری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’دکھ تو اس بات کا ہے کہ میں نے انجانے میں تمہیں دکھ پہنچایا۔ ریکھا نے فلم میں امیتابھ بچن کی اداکاری کو بھی سراہا اور بتایا کہ کس طرح امیتابھ بچن نے فلم میں ’’محبت‘‘ کے جذبے کو اپنی فنکاری سے پیش کیا تھا۔‘‘ امیتابھ بچن نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کی تھی اور ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اےڈی‘‘ کے سیکوئل میں بھی نظر آئیں گے۔ انہیں دپیکا پڈوکون کے ساتھ ’’دی انٹرن‘‘ کے ری میک میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس درمیان جیا بچن کو آخری مرتبہ ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے اداکاری کی تھی۔ جیا بچن نے فلم میں رنویر سنگھ کی دادی کا کردار ادا کیا تھا۔ اب وہ وکاس بہل کی فلم ’’دل کا دروازہ کھول نہ ڈارلنگ‘‘ میں سدھارتھ چترویدی اور ویمیقہ گیبی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلمساوں نے آج اس فلم کا اعلان کیا ہے۔ فلم کی کاسٹنگ کی وجہ سے مداح فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔