• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان نے چین میں اپنی شہرت کا سہرا پائریسی کے سر باندھا

Updated: February 23, 2025, 5:05 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے بیرون ملک اپنی شہرت کی وجہ پائریسی کو بتائی،ان کی فلم ’’تھری ایڈیٹ‘‘ کی چین میں کامیابی ، جس نے عامر خان کو چین میں اسٹار بنا دیا،ہندوستان کے تعلیمی نظام پر مبنی تھی۔

Bollywood actor Aamir Khan. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارعامر خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی چین میں مقبولیت ان کی فلم ’’ تھری ایڈیٹ ‘‘ کی کامیابی سے ہوئی، یہ فلم ہندوستانی تعلیمی نظام پر مبنی تھی، جس میں عامر خان نے رنچھوڑ داس چھانچھڑ کا کردار ادا کیا تھا۔۲۰۰۹ء میں راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بنی فلم چیتن بھگت کی کتاب ’’ فائیو پوانٹ سم ون ‘‘ پر مبنی تھی۔اس فلم میں عامر خان کا کردار یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ کامیابی کا پیچھا کرنے کی بجائے قابل بننے کی فکر کرو، کامیابی ازخود مل جائے گی۔ ساتھ عامر خان کا نظریہ ان کے انجینئیرنگ کالج کے ڈین سے متصادم ہوتا ہے۔جو کردار بومن ایرانی نے ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس فلم میں شرمن جوشی اور آر مدھون نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: عمرہ کی تصویرشیئر کرنے کے بعد کرکٹر محمد سراج کو آن لائن بدسلوکی کا سامنا

اے بی پی نیٹ ورک کے `آئیڈیاز آف انڈیا ۲۰۲۵ءمیں بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا، ’’پائریسی نے مجھے چین میں اسٹاربنا دیا۔’’ `تھری ایڈیٹ ‘‘وہاں پائریسی کی وجہ سےمقبول ہوئی۔ اس کا سہرا چینی ناظرین کو جاتا ہے جنہوں نے ایک مختلف ثقافت کی فلم کو قبول کیا اور اسے محبت اور احترام سے نوازا۔یہ سب قدرتی تھااور اس میں میری کسی کوشش کو دخل نہیں تھا۔‘‘فلم کی کامیابی کے بعد، عامر خان چین میں ’’انکل عامر‘‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ ان کی دیگر فلمیں جیسے’’ `پی کے‘‘ اور’’ `دنگل ‘‘بھی چین میں بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور درشیل سفاری، جو’’ `تارے زمین پر‘‘میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں،۱۶؍ سال بعد ایک خاص پروجیکٹ کیلئے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ وہ `’’ستارے زمین پر‘‘ کے نام سے ایک سیکوئل میں ساتھ کام کریں گے۔’’تارے زمین پر‘‘ ایک ایسے طالب علم کی کہانی پر مبنی تھی جو ڈسلیکسیا کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے، عامر خان نے اس فلم میں استاد کا کردار ادا کیا تھا، جو اس طالب علم کی مخفی صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ نے ۶؍ دنوں میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا

پروڈکشن کے محاذ پر عامر خان راجکمار سنتوشی کی فلم ’’ لاہور ۱۹۴۷ء کے پروڈیوسر ہوں گے، جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہوں گے۔اس فلم میں پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، اور علی فضل بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکرین پر سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کے ساتھ نظر آئیں  گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK