فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کا اشارہ دینے کے بعد عامر خان نے کئی برسوں بعد فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کی تصدیق کی ہے۔ وہ اپنی اگلی فلم میں بھومی پیڈنیکر کےساتھ نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: March 12, 2025, 10:11 PM IST | Mumabi
فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کا اشارہ دینے کے بعد عامر خان نے کئی برسوں بعد فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کی تصدیق کی ہے۔ وہ اپنی اگلی فلم میں بھومی پیڈنیکر کےساتھ نظر آئیں گے۔
عمران خان، جو گزشتہ کئی برسوں سے سلور اسکرین سے دور تھے،اسکرین پر واپس آنے کیلئے تیار ہیں۔ فلم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’فلم کی شوٹنگ کا آغاز اپریل میں ہوگا۔ وہ اپنی اگلی فلم میں بھومی پیڈنیکر کے مدمقابل نظر آئیں گے۔ فلم کے پری پروڈکشن کی شروعات ہوچکی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: میانمار تھائی لینڈ سرحد پر سائبر فراڈ مرکز میں پھنسے ۵۴۹؍ ہندوستانی وطن لوٹ آئے
عمران خان کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کون کرے گا؟
رپورٹس کے مطابق عمران خان کی اگلی فلم کی ہدایتکاری دانش اسلم کریں گے جنہوں نے دپیکا پڈوکون اور عمران خان کی فلم ’’بریک اپ کے بعد‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی۔اس مرتبہ پھر عامر خان نے عمران خان کی واپسی میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ۲۰۱۱ء کی فلم ’’دہلی بیلی‘‘کے بعد عمران خان اور عامر خان کی شراکت داری مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ قبل ازیں عمران خان نے فلموں میں اپنی واپسی کی تصدیق کی تھی۔ وہ عامر خان پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی کامیڈی فلم میں ہیپی پٹیل کا کردار ادا کریں گے۔انڈسٹری انسائیڈر کے مطابق ’’فلم کی شوٹنگ گوا میں شروع ہوچکی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شنایا کپورنے ابھے ورما کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کی
ذرائع نے اپنی رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ ’’عمران خان نے فلموں میںواپسی کا اشارہ دینے کے ۸؍ماہ بعد اپنے اگلے پروجیکٹ کی تصدیق کی ہے۔ وہ عامر خان پروڈکشن کی جانب سے ریلیز کی جانے والی فلم میں ہیپی پٹیل کا کردارادا کریں گے۔ گوامیں فلم کی شوٹنگ کا آغازہوچکا ہے۔‘‘