• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کنگ‘ ، ’پٹھان ۲‘ کے بعد شاہ رخ خان کی مزید ۲؍ نئی فلمیں متوقع

Updated: October 04, 2024, 10:04 PM IST | Mumbai

ذرائع کے مطابق ’’کنگ‘‘ اور ’’پٹھان ۲‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان ’’استری ۲‘‘ کے ہدایتکار امر کوشک اور راج اور ڈی کے کے ساتھ ایک ایک فلم میں کام کرسکتے ہیں۔

Shah Rukh Khan Image: X
شاہ رخ خان۔ تصویر: ایکس

اپنی گزشتہ تین فلموں (پٹھان، جوان، ڈنکی) کے ساتھ ایک ہی سال میں دنیا بھر کے باکس آفس پر ۲۷۰۰؍ کروڑ روپے کمانے کے بعد، شاہ رخ خان اب ’’کنگ‘‘ کی فلم بندی کیلئے تیار ہیں۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے اب اپنی اگلی دو فلموں (کنگ، پٹھان۲) کیلئے شیڈول ترتیب دیا ہے ۔ان دو ایکشن فلموں کے علاوہ، وہ ایک نان ایکشن فلم بھی سائن کرنے کے خواہاں ہیں جس کیلئے وہ ’’استری۲‘‘ کے ڈائریکٹر امر کوشک اور پروڈیوسر دنیش وجن کے ساتھ ایک بڑے ایڈونچر کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ’’شاہ رخ خان نے گزشتہ چند مہینوں میں تقریباً ہر فلمساز سے ملاقات کی ہے، اور اسکرپٹ سنی ہیں۔ لیکن کسی خاص اسکرپٹ نے انہیں پرجوش نہیں کیا ہے۔ اب شاہ رخ خان امر کوشک اور دنیش وجن کی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

ممکنہ تعاون کے بارے میں مزید تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے، ذرائع نے مزید کہا کہ ’’امر اور دنیش کے پاس شاہ رخ کیلئے ایک بڑی ایڈونچر فلم ہے، اور وہ تعاون کے امکانات کو تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن یہ استری یونیورس کا حصہ نہیں ہوگا مگر ایک نئی کائنات کا آغاز ہوگا۔ فلمسازوں کے ساتھ شاہ رخ کی دو سے تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اس کے علاوہ شاہ رخ راج اور ڈی کے کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں جو ایس آر کے کے ساتھ ایک مزاحیہ ایکشن تھریلر بنانا چاہتے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کا کام شروع ہے۔ علاوہ ازیں، شاہ رخ جنوبی ہند کے کچھ ہدایتکاروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں مگر اب تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بگ باس ۱۸: سلمان خان کی میزبانی میں ۱۷؍ کنٹیسٹنٹ کی تصدیق شدہ فہرست

خیال رہے کہ ایس آر کے راج اور ڈی کے کے ساتھ ایکشن کامیڈی کیلئے ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے کافی پہلے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں متوقع ہے جبکہ ’’پٹھان ۲‘‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے اواخر یا ۲۰۲۶ء کے اوائل میں شروع ہوسکتی ہے۔ توقع ہے کہ ان فلموں کا باضابطہ اعلان ۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK