• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’جوش‘ میں شاہ رخ کی جگہ سلمان، چندرچور کی جگہ عامر کو کاسٹ کیا گیا تھا: ایشوریہ

Updated: August 21, 2024, 11:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں ایشوریہ رائے نے بتایا تھا کہ ’’جوش‘‘ میں سلمان خان ان کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے تھے۔ لیکن پھر شاہ رخ کو کاسٹ کیا گیا۔ اسی طرح چندرچور سنگھ کی جگہ عامر خان تھے۔ تاہم، سلمان اور ایشوریہ کی جوڑی چند سال بعد ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ میں نظر آئی جسے خوب پسند کیا گیا۔

In Josh, Aishwarya starred opposite Chandrachur Singh, with Shah Rukh Khan playing her brother. Photo: INN
’’جوش‘‘ میں ایشوریہ نے چندرچور سنگھ کے مدمقابل اداکاری کی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے ان کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔ تصویر : آئی این این

شاہ رخ خان کے ساتھ ’’محبتیں‘‘، ’’دیوداس‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ایشوریہ رائے کو ایک فلم میں سلمان خان کی بہن کے کردار میں کاسٹ کرلیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’جوش‘‘ میں ایشوریہ رائے کے بھائی کے طور پر سلمان خان کو کاسٹ کیا جانے والا تھا۔ ۲۰۰۰ء میں منصور خان کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’جوش‘‘ میں ایشوریہ نے چندرچور سنگھ کے مدمقابل اداکاری کی تھی، جس میں شاہ رخ خان ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:گلزار: اردو بولنے کو ایک نشہ آور تجربہ کے طور پر بیان کرنے والا شاعر

لیکن ابتدائی منصوبہ، جیسا کہ خود اداکارہ نے بتایا، سلمان اور عامر خان کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرنا تھا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں ایشوریہ رائے نے بتایا کہ ’’میرے خیال میں ایک وقت ایسا تھا جب کاسٹ میں عامر اور سلمان کا ہونا تھا، لیکن پھر شاہ رخ کو منتخب کرلیا گیا۔ میرے خیال میں عامر خان کو چندرچور سنگھ کا کردار ادا کرنا تھا۔ اس لیے کاسٹ وقت کے ساتھ ساتھ مختلف موڑ پر بدلتی رہی لیکن ’’شیرلی‘‘ شیرلی (ایشوریہ رائے کا کردار) ہی رہی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے سبب مجھے شبانہ اعظمی سے ڈانٹ پڑی تھی: کرن جوہر

چند سال بعد فلم ناظرین نے اسکرین پر سلمان خان اور ایشوریہ رائے کو ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ میں ساتھ دیکھا۔ اس جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ سنجے لیلا بھنسالی، ان دونوں کے ساتھ ’’باجی راؤ مستانی‘‘ بنانا چاہتے تھے مگر یہ ممکن نہ ہوسکا۔ متعدد پیچدگیوں، تلخیوں اور تنازعات کے سبب یہ فلم اس وقت نہیں بن سکی۔ البتہ سنجے نے اس فلم کو دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ بنایا جس نے باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK